نئی دہلی: بھارتی قومی شاہراہ اتھارٹی (NHAI) نے ملک بھر کے 121 ٹول پلازوں پر ڈیجیٹل FASTag لوکل پاس کی سہولت شروع کردی ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے منگل کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اہل لوکل مسافر اب ’راج مارگ یاترا‘ موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن ماہانہ لوکل پاس حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سہولت کے بعد ٹول پلازا پر ذاتی طور پر جانے اور کاغذی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔
جولائی میں دہلی سے ہوئی تھی سہولت کی شروعات
اس طرح کی پہلی ڈیجیٹل لوکل پاس سہولت جولائی 2026 میں دہلی کے اربن ایکسٹینشن روڈ-II (UER-II) پر واقع منڈکا-بکر والا ٹول پلازا پر شروع کی گئی تھی۔ اس اقدام کا مقصد ٹول آپریشن میں شفافیت اور کارکردگی بڑھانے کے ساتھ قومی شاہراہوں پر سفر کو مزید آسان اور شہریوں کے لیے سہولت بخش بنانا ہے۔
20 کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والوں کو ملے گا فائدہ
ڈیجیٹل لوکل پاس نظام کے تحت ایسے افراد درخواست دے سکتے ہیں جو کسی اہل ٹول پلازا کے 20 کلومیٹر کے دائرے میں رہتے ہیں۔ اہل مسافر ’راج مارگ یاترا‘ موبائل ایپ کے ذریعے لوکل پاس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ قواعد و ضوابط کے مطابق ماہانہ لوکل پاس حاصل کرنے والے اہل مسافروں کو متعلقہ ٹول پلازا سے پورے مہینے لامحدود سفر کی سہولت ملے گی۔
FASTag Local Passes Go Digital!
In a major step towards enhancing convenience for National Highway users, NHAI has extended the facility of online FASTag Local Passes to 121 toll plazas across the country. Eligible National Highway commuters can now apply, renew and manage their… pic.twitter.com/xiAIs4lH2T
— NHAI (@NHAI_Official) August 18, 2026
پہلے ٹول پلازا پر جمع کرانے پڑتے تھے کئی دستاویزات
اس سے پہلے مقامی رہائشیوں کو لوکل پاس حاصل کرنے کے لیے متعلقہ ٹول پلازا پر جاکر اپنے گھر کا پتہ اور اہلیت ثابت کرنے والے مختلف دستاویزات جمع کرانے پڑتے تھے۔ ڈیجیٹل لوکل پاس کی سہولت نے اس عمل کو کافی آسان کردیا ہے۔ نئے نظام میں DigiLocker اور VAHAN جیسے سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ساتھ رضامندی کی بنیاد پر انضمام کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے مسافر کے رہائشی پتے، گاڑی کی تفصیلات اور لنک شدہ FASTag سے متعلق ضروری معلومات حاصل کرکے ان کی تصدیق کی جاسکے گی۔
GIS ٹیکنالوجی سے بھی ہوگی اہلیت کی جانچ
درخواست گزار کی اہلیت کی تصدیق GIS پر مبنی ویری فکیشن کے ذریعے بھی کی جائے گی۔ اس سے یہ معلوم کیا جائے گا کہ درخواست گزار کا رجسٹرڈ پتہ متعلقہ اہل ٹول پلازا کے مقررہ 20 کلومیٹر کے دائرے میں آتا ہے یا نہیں۔ اس ڈیجیٹل سہولت سے مقامی مسافروں کو کاغذی کارروائی سے نجات ملے گی اور ٹول پلازوں پر بھیڑ اور دستی تصدیق کی ضرورت بھی کم ہونے کی امید ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
