آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد، چکرورتی طوفان مونتھا آخر کار کمزور ہو گیا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے بدھ 29 اکتوبر 2025 کو بتایا کہ طوفان مونتھا اب کمزور ہو کر ایک درمیانے درجے کے طوفانی طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے۔ طوفان مونتھا نے بدھ 29 اکتوبر 2025 کی صبح مچلی پٹنم اور کالنگ پٹنم کے درمیان آندھرا پردیش اور یانم کو پار کرگیا ہے۔ آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد مونتھا تقریباً 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریاست بھر میں شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس کا مرکز نرساپور سے 20 کلومیٹر، مچلی پٹنم سے 50 کلومیٹر اور کاکیناڈا سے 90 کلومیٹر دور تھا۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ مچھلی پٹنم اور وشاکھاپٹنم میں طوفان کی تمام نقل و حرکت پر ڈوپلر ریڈار سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ آندھرا پردیش کے کئی ساحلی اضلاع میں تیز ہوائیں اور تیز بارش جاری ہے۔ آندھرا پردیش کے وجے واڑہ میں 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور تیز بارش ہو رہی ہے۔ حکومت نے عوام سے اگلے چھ گھنٹے تک محفوظ رہنے کی اپیل کی ہے۔
طوفان کی وجہ سے مغربی گوداوری، کرشنا اور مشرقی گوداوری اضلاع میں تیز بارش اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ کئی علاقوں میں درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کچھ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور انتظامیہ نے لوگوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ مچلی پٹنم، نرسا پور اور کاکیناڈا میں 15 سینٹی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیلور ضلع میں 36 گھنٹوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے، جب کہ کونسیما میں درخت گرنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ آندھرا پردیش میں اب تک مزید تین اموات ہوئی ہیں۔
(A) Severe Cyclonic Storm “Montha” [Pronunciation: Mon-Tha] weakened into a Cyclonic Storm over coastal Andhra Pradesh
The Severe Cyclonic Storm “Montha” [Pronunciation: Mon-Tha] over coastal Andhra Pradesh moved nearly northwestwards with a speed of 10 kmph during past six… pic.twitter.com/cDQmMDqdVm
— India Meteorological Department (@Indiametdept) October 28, 2025
پروازیں اور ٹرینیں منسوخ، امدادی ٹیمیں تعینات
طوفان کی وجہ سے ہوائی اور ریل خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ وشاکھاپٹنم ہوائی اڈے سے بتیس، وجے واڑہ سے سولہ اور تروپتی سے چار پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے پیر اور منگل کو 120 سے زیادہ ٹرینیں منسوخ کر دیں۔ این ڈی آر ایف کی پینتالیس ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ بجلی، پانی اور مواصلاتی خدمات کی بحالی کے لیے مرمتی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔
اڈیشہ میں ریڈ الرٹ، اسکول اور آنگن واڑی مراکز بند
اڈیشہ میں بھی طوفان مونتھا کا اثر محسوس ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے آٹھ جنوبی اضلاع میں 2000 سے زیادہ امدادی مراکز کو فعال کر دیا ہے۔ اب تک 11 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ تیس ہزار افراد کو نکالنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ این ڈی آر ایف کی تیس ٹیمیں، 123 فائر بریگیڈ، اور پانچ این ڈی آر ایف ٹیمیں تعینات ہیں۔ ریاستی حکومت نے نو اضلاع میں اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز کو 30 اکتوبر تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ سیاحوں کو دیومالی اور مہندرگیری پہاڑیوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ ماہی گیروں کو 29 اکتوبر تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

