Bharat Express DD Free Dish

Credit score se 8th pay commission: آٹھویں پے کمیشن سے لے کر کریڈٹ اسکور تک، یکم جنوری سے نافذ ہوں گی یہ تبدیلیاں

سال 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں کچھ نئے قوانین نافذ ہونے جا رہے ہیں، جو عام لوگوں کی زندگی پر براہِ راست اثر ڈالیں گے۔ پی ایم کسان یوجنا کے مستفیدین کے لیے نیا کسان آئی ڈی سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

سال 2026 کے آغاز میں اب صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی سال کی شروعات کے ساتھ کچھ نئے قوانین نافذ ہو رہے ہیں، جن کا اثر براہِ راست عام آدمی کی زندگی پر پڑے گا۔ ایسی ہی چند تبدیلیاں یکم جنوری سے لاگو ہونے والی ہیں۔

آٹھواں پے کمیشن

آٹھواں پے کمیشن یکم جنوری 2026 سے نافذ ہو جائے گا، جس کی منظوری مرکزی حکومت پہلے ہی دے چکی ہے۔ اس سے براہِ راست تقریباً 50 لاکھ سرکاری ملازمین اور قریب 69 لاکھ پنشنرز کو فائدہ پہنچے گا۔ نئے پے کمیشن کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 35 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔

کریڈٹ اسکور میں بڑا بدلاؤ

نئے سال کے ساتھ کریڈٹ اسکور کے نظام میں بھی بڑی تبدیلی ہونے جا رہی ہے۔ فی الحال کریڈٹ اسکور مہینے میں ایک بار اپڈیٹ ہوتا ہے، لیکن 2026 سے یہ ہر ہفتے یعنی ہر 7 دن میں اپڈیٹ ہوگا۔ اس سے ای ایم آئی وقت پر ادا کرنے کا فائدہ جلد ہی کریڈٹ اسکور میں نظر آئے گا۔

پی ایم کسان یوجنا کے لیے نیا کسان آئی ڈی

مرکزی حکومت نے پی ایم کسان یوجنا سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے نیا کسان آئی ڈی سسٹم متعارف کرایا ہے۔ یکم جنوری 2026 سے اتر پردیش، بہار اور مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں یہ نظام نافذ ہو رہا ہے۔ اس ڈیجیٹل آئی ڈی میں کسانوں کی زمین، فصل، آدھار اور بینک سے متعلق معلومات درج ہوں گی۔ اگر یہ آئی ڈی نہیں بنی تو پی ایم کسان یوجنا کے تحت ملنے والی سالانہ 6 ہزار روپے کی امداد رک سکتی ہے۔

سی این جی اور پی این جی سستی ہونے کا امکان

نئے سال میں گاڑیوں میں استعمال ہونے والی سی این جی اور گھروں میں کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والی پی این جی کی قیمتوں میں 2 سے 3 روپے فی یونٹ تک کمی ہو سکتی ہے۔ اس کی وجہ پٹرولیم اور قدرتی گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آر بی) کی جانب سے اعلان کردہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ہے، جو یکم جنوری 2026 سے نافذ ہوگا۔ اس کے علاوہ نئے سال کے موقع پر ایل پی جی گیس اور ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں بھی تبدیلی ممکن ہے۔

پین کو آدھار سے لنک کرنا ضروری

پین کو آدھار سے لنک کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 ہے۔ اگر آپ نے اب تک پین کو آدھار سے لنک نہیں کیا ہے تو یکم جنوری سے آپ کا پین کارڈ غیر فعال ہو جائے گا۔ ایسی صورت میں انکم ٹیکس ادا کرنے سے لے کر بینکوں میں بڑے لین دین تک میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read