Bharat Express DD Free Dish

Visit Indore to start with: کانگریس ایم پی کارتی چدمبرم کو پسند ہے اندور کی صاف صفائی، چنئی کارپوریشن کو دیا یہ بڑا مشورہ

چنئی میں کچرے کے ڈھیر، کھلی گندگی اور سڑکوں کی خستہ حالی لوگوں کے لیے طویل عرصے سے شکایت کی وجہ بنی ہوئی ہے۔ مقامی رہائشی اکثر کہتے ہیں کہ کچرا اٹھانے کا نظام ٹھیک نہیں ہے۔ کئی جگہوں پر کچرے کے ڈھیر سڑکوں پر پڑے ہیں جس سے بدبو اور بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

کانگریس ایم پی کارتی چدمبرم

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم  نے چنئی میں کچرے کے انتظام اور سڑکوں کی بد حالی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے چنئی کے صفائی کے نظام کو لے کر چنئی کارپوریشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اندور کے صفائی ماڈل سے سیکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ چنئی میں کچرے کے انتظام کی خراب حالت، سڑکوں پر گھومتے آوارہ کتے اور مویشی، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور گڑھوں سے بھری سڑکیں شہر کی پہچان بن چکی ہیں

کارتی چدمبرم  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’ کیا چنئی کارپوریشن پچھلے مطالعاتی دوروں میں سے کسی ایک کو سیکھنے اور اس پر عمل درآمد کا نام دے سکتی ہے؟ کچرے کا ناقص انتظام، گلیوں کے کتے اور مویشی، ٹوٹے فٹ پاتھ اور گڑھے والی سڑکیں چنئی کی پہچان ہیں۔ شروع کرنے کے لیے اندور تشریف لائیں۔‘‘

 

بتا دیں کہ ان کا یہ بیان ان رپورٹس کے سامنے آنے کے بعد آیا ہے کہ چنئی کارپوریشن کے اہلکار مئی میں یورپی شہروں جیسے کہ بارسلونا کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ دورہ ورلڈ بینک کے تعاون سے کلین ویسٹ مینجمنٹ کا مطالعہ کرنے کی تجویز ہے۔ کارتی نے کہا کہ غیر ملکی دوروں پر جانے سے پہلے اپنے ملک کے کامیاب ماڈلز کو دیکھنا چاہیے۔ اندور، جسے سوچھ سرویکشن میں ہندوستان کے سب سے صاف ستھرے شہر کے طور پر مسلسل درجہ دیا گیا ہے، ایک مثال ہے جسے چنئی اپنا سکتا ہے۔

چنئی میں کچرے کے ڈھیر، کھلی گندگی اور سڑکوں کی خستہ حالی لوگوں کے لیے طویل عرصے سے شکایت کی وجہ بنی ہوئی ہے۔ مقامی رہائشی اکثر کہتے ہیں کہ کچرا اٹھانے کا نظام ٹھیک نہیں ہے۔ کئی جگہوں پر کچرے کے ڈھیر سڑکوں پر پڑے ہیں جس سے بدبو اور بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر آوارہ کتے اور مویشی پیدل چلنے والوں کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ ٹوٹے پھوٹے فٹ پاتھ اور گڑھے والی سڑکیں بھی لوگوں کے لیے مشکلات کا باعث بنتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read