Bharat Express DD Free Dish

Padma Bhushan awardee Mahakavi Gopaldas ‘Neeraj’: مہاکوی گوپال داس نیرج نے ہندی سنیما کو 150 سے زائد لازوال نغمے دیے، جنہیں آج بھی ہر نسل پسند کرتی ہے- سی ایم ڈی اُپیندر رائے

صحافت پر گفتگو کرتے ہوئے اُپیندر رائے نے کہا کہ ان کے استاد اُدے شنکر نے انہیں سکھایا تھا کہ کبھی اپنا چہرہ نہ بیچو بلکہ نئے چہرے تیار کرو۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی نئی نسل کو مواقع فراہم کرنا ہی اصل ذمہ داری ہے۔

ہندی ادب کے عظیم شاعر، پدم بھوشن مہاکوی گوپال داس ’نیرج‘ کی آٹھویں برسی کے موقع پر ممبئی کے رنگ شاردا آڈیٹوریم میں ’’کارواں گیتوں کا… نیرج‘‘ کے عنوان سے ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ’مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ‘ اور ’بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک‘ کے مشترکہ اہتمام میں ہونے والی اس تقریب میں ادبی، ثقافتی اور موسیقی کی دنیا سے وابستہ متعدد معروف شخصیات، ادیبوں اور فنونِ لطیفہ سے محبت رکھنے والوں نے شرکت کی۔

تقریب کے سرپرست، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹر اور ایڈیٹر اِن چیف اُپیندر رائے نے اپنے خطاب میں مہاکوی نیرج سے اپنی گہری وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تقریب میں مہمان کی حیثیت سے نہیں بلکہ اس خاندان کے ایک فرد اور سرپرست کے طور پر موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نیرج جی کے دونوں صاحبزادے ششانک اور مرگانک سال 2010 سے ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور گزشتہ آٹھ برسوں سے ہر سال اسی محبت اور عقیدت کے ساتھ نیرج کو یاد کیا جاتا ہے۔

اُپیندر رائے نے اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 11 فروری 2010 کو اندور میں منعقدہ ایک تقریب میں انہیں اور معروف نغمہ نگار جاوید اختر کو ’’بھروسہ صحافت اعزاز‘‘ سے نوازا گیا تھا اور یہ اعزاز خود مہاکوی نیرج کے ہاتھوں حاصل کرنا ان کی زندگی کا یادگار لمحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سچا شاعر معصوم بچے کی طرح بے لوث، پاکیزہ اور خوش مزاج ہوتا ہے۔

اپنے خطاب میں اُپیندر رائے نے اوشو اور نیرج کے درمیان گہری دوستی کا بھی دلچسپ واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ زندگی کے آخری دنوں میں جب نیرج ان سے ملنے آئے تو انہوں نے اوشو سے تعلقات کے بارے میں سوال کیا۔ نیرج نے مسکراتے وئے جواب دیا کہ اوشو ان کے سب سے قریبی دوست تھے اور ان سے انہیں بے پناہ محبت تھی۔ انہوں نے اوشو کی غیر معمولی یادداشت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بے شمار کتابوں کا خلاصہ زبانی یاد رکھتے تھے۔

صحافت پر گفتگو کرتے ہوئے اُپیندر رائے نے کہا کہ ان کے استاد اُدے شنکر نے انہیں سکھایا تھا کہ کبھی اپنا چہرہ نہ بیچو بلکہ نئے چہرے تیار کرو۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی نئی نسل کو مواقع فراہم کرنا ہی اصل ذمہ داری ہے۔

مہاکوی نیرج کی ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُپیندر رائے نے کہا کہ نیرج نے ہندی سنیما کو 150 سے زائد لازوال نغمے دیے، جنہیں آج بھی ہر نسل پسند کرتی ہے۔ تقریب کے دوران انہوں نے نیرج کی مشہور نظم ’’کچھ سپنوں کے مر جانے سے، جیون نہیں مرا کرتا ہے‘‘ کی سطریں بھی سنائیں، جس سے حاضرین جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے لندن سے واپسی کے دوران لکھی اپنی تازہ شاعری بھی سنائی۔

تقریب میں بڑی تعداد میں موجود ادب اور موسیقی کے شائقین نے اس بات کا ثبوت دیا کہ مہاکوی گوپال داس نیرج آج بھی اپنے گیتوں، غزلوں اور افکار کے ذریعے کروڑوں دلوں میں زندہ ہیں۔ ان کی شخصیت اور تخلیقات آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعلِ راہ بنی رہیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read