Bharat Express DD Free Dish

Weather Update: دہلی-این سی آر میں  برسیں گے بادل،جانئے یوپی -بہارسمیت ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم ؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آج 22 جولائی دہلی-این سی آر  میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ پورے ہفتے دہلی-این سی آر  میں ہلکی سے درمیانی بارش کے امکانات ہیں۔

ملک کے کئی حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ  گزشتہ کچھ دنوں سے دارالحکومت دہلی میں تیز بارش نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے لوگوں کو ایک بار پھرامس اور گرمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے دہلی والوں کو راحت بھری خبر سنائی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج 22 جولائی دہلی-این سی آر  میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ پورے ہفتے دہلی-این سی آر  میں ہلکی سے درمیانی بارش کے امکانات ہیں۔

دہلی-این سی آر  میں 3 دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان
محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابقدہلی میں آئندہ تین دنوں تک تیز بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران درجہ حرارت میں بھی کمی آئے گی۔ آج دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس ہے۔ پورے ہفتے دہلی میں بادل چھائے رہیں گے، لیکن 22، 23 اور 24 جولائی کو تیز بارش ہونے کی توقع ہے۔

اترپردیش کا موسم کیسا رہے گا؟
اگر بات کریں اترپردیش کی، تو ریاست کے کئی اضلاع میں آج ہلکی بارش کے آثار ہیں۔ کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

مشرقی اترپردیش کے کچھ اضلاع میں آج ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش کی بونداباندی ہو سکتی ہے، جبکہ باقی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ یہاں لوگوں کو حبس بھری گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  25 جولائی سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اور بارش کا سلسلہ دوبارہ زور پکڑے گا۔ 26 جولائی سے پورے صوبے میں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یوپی کے ان اضلاع میں بارش کا امکان
آج سہارنپور، مظفرنگر اور شاملی میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ ان اضلاع میں بجلی گرنے کی بھی وارننگ دی گئی ہے، جب کہ میرٹھ، بجنور، غازی آباد، نوئیڈا، ہاپوڑ، باغپت، متھرا، علی گڑھ، آگرہ جیسے اضلاع میں بھی کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، اٹاوہ، فیروزآباد، جھانسی، لالیت پور، کانپور، اوریا، ہمیرپور اور آس پاس کے علاقوں میں کچھ مقامات پر آج بارش ہوگی۔ ان اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے، لیکن کسی خطرے کی واضح وارننگ نہیں دی گئی۔

بہار کا موسم کیسا رہے گا؟
22 سے 25 جولائی کے دوران مغربی مدھیہ پردیش، انڈمان و نکوبار جزائر، سب ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، بہار اور جھارکھنڈ میں بھاری بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 7 دنوں کے دوران ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفان، بجلی کڑکنے اور تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read