آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے 13 اکتوبر 2025 کو نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد نائیڈو نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش کے عوام کی جانب سے وزیراعظم کو سرکاری خدمات میں 25 سال کے اہم سنگ میل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے وزیراعظم کے قیادت میں لائے گئے ’نیکسٹ جین جی ایس ٹی اصلاحات‘ کی بھی تعریف کی۔
It was an honour to meet the Hon’ble Prime Minister, Shri Narendra Modi ji, in New Delhi today.
On behalf of my people of Andhra Pradesh, I congratulated him on the remarkable milestone of 25 years in public service as Head of Government, and expressed our appreciation for his… pic.twitter.com/2rWs0y57UZ
— N Chandrababu Naidu (@ncbn) October 13, 2025
’سپر جی ایس ٹی-سپر سیونگ‘ پروگرام کیلئے دعوت
چندرابابو نائیڈو نے وزیراعظم کو کرنول ضلع میں 16 اکتوبر کو ہونے والے سپر جی ایس ٹی پروگرام میں مدعو کیا۔ اس پروگرام کا مقصد نئے جی ایس ٹی اصلاحات کے تحت مالی نظم و نسق اور کارکردگی میں اضافہ کرنا اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔
وشاکھاپٹنم میں CII پارٹنرشپ سمٹ
وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو 14 اور 15 نومبر کو وشاکھاپٹنم میں منعقد ہونے والے CII پارٹنرشپ سمٹ 2025 کی صدارت کے لیے بھی مدعو کیا۔ یہ سمٹ عالمی سطح کے صنعت کاروں، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو اکٹھا کرے گا تاکہ آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری اور تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
وشاکھاپٹنم میں گوگل کا پہلا ڈیٹا سینٹر
چندرابابو نائیڈو کے ساتھ ملاقات میں رام موہن نائیڈو، پمّاسانی چندر شیکھر اور TDP رکن پارلیمنٹ لاؤ سری کرشن دیوریالو بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ منگل کو نئی دہلی میں آندھرا پردیش انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ اور گوگل کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ اس مفاہمتی یادداشت کے تحت وشاکھاپٹنم میں ایشیا کا پہلا گوگل ہائپر اسکیل ڈیٹا سینٹر کیمپیس قائم کیا جائے گا، جس میں تقریباً 10 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یہ پروجیکٹ ’’AI سٹی وشاکھاپٹنم‘‘ کو مضبوط کرے گا اور گوگل کی پورے بھارت میں AI کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اے آئی ہب اور مستقبل کے اثرات
نئے AI ہب سے وشاکھاپٹنم اور آندھرا پردیش بھارت میں AI اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ میں منفرد مقام حاصل کریں گے۔ گوگل اس پروجیکٹ کے تحت اپنی مکمل AI اسٹیک کو لاگو کرے گا، جس سے خطے میں ڈیجیٹل تبدیلی اور تکنیکی مہارت کو فروغ ملے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

