Bharat Express DD Free Dish

2025 World Para Athletics Championships: عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کا کامیاب انعقاد، کریڑا بھارتی نے منایا بھارت کی کامیابی کا جشن

وزیراعظم نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں پیرا لیمپک کمیٹی آف انڈیا (PCI) نے اس بین الاقوامی مقابلے کو بہترین نظم و ضبط، اعلیٰ کارکردگی اور بھارتی تہذیب کے حسین امتزاج کے ساتھ کامیابی سے مکمل کیا۔

نئی دہلی: ’’وسودھئیو کٹمبکم‘‘— یعنی ساری دنیا ایک خاندان ہے، اور’’اتتھی دیوو بھو‘‘— یعنی مہمان دیوتا کے مانند ہے، ان اعلیٰ بھارتی اصولوں کو حقیقت میں ڈھالتے ہوئے بھارت کی راجدھانی نئی دہلی میں عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کا شاندار انعقاد ہوا، جس نے کامیابی کی نئی مثال قائم کی۔

وزیراعظم مودی کی بصیرت افروز قیادت

وزیراعظم نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں پیرا لیمپک کمیٹی آف انڈیا (PCI) نے اس بین الاقوامی مقابلے کو بہترین نظم و ضبط، اعلیٰ کارکردگی اور بھارتی تہذیب کے حسین امتزاج کے ساتھ کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ ایونٹ اس بات کا مظہر بنا کہ بھارت اب صرف کھیلوں کی صلاحیتوں کا مرکز نہیں بلکہ عالمی سطح کے انعقاد کا بھی اہل رہنما ہے۔ اپنی مہمان نوازی سے بھارت نے ہر مہمان کا دل جیت لیا، جس نے اس مقابلے کو صرف ایک کھیل نہیں بلکہ عالمی اتحاد، احترام اور ہم آہنگی کا جشن بنا دیا۔

بھارت کی ’’پیرا شکتی‘‘ نے بڑھایا ترنگے کا مان

اس عالمی مقابلے میں 100 سے زائد ممالک کے بہترین کھلاڑیوں نے 186 ایونٹس میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ بھارت کی نمائندگی کرنے والے 73 پیرا ایتھلیٹس نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 22 تمغے (6 سونے، 9 چاندی اور 7 کانسی) جیتے جو اب تک کا سب سے شاندار مظاہرہ ہے۔ یہ کامیابی صرف تمغوں کی تعداد نہیں بلکہ ’’نیو انڈیا‘‘ کی اُس نئی روح کی جھلک ہے جو ہر رکاوٹ کو چیلنج کرتی ہے، ہر حد کو عبور کرتی ہے اور ہر میدان میں بھارت کا ترنگا بلند کرتی ہے۔ ان کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ معذوری جسم کی نہیں، سوچ کی ہوتی ہے اور جب حوصلے بلند ہوں تو ہر مشکل ایک نیا موقع بن جاتی ہے۔

دنیا نے کیا بھارت کی میزبانی کو سلام

نئی دہلی میں منعقدہ اس تاریخی مقابلے نے ثابت کر دیا کہ بھارت صرف ابھرتا ہوا کھیلوں کا ملک نہیں بلکہ ایک حساس، منظم اور خدمت گزار میزبان بھی ہے۔ دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں اور کوچز نے بھارت کی گرم جوشی، نظم و ضبط اور بہترین انتظامات کی بھرپور تعریف کی۔ 500 سے زائد رضاکار جن میں کھیلوں کے طلبہ، میڈیکل اسٹوڈنٹس، این سی سی کیڈٹس، مسلح افواج کے اہلکار اور این ڈی آر ایف کے کارکن شامل تھے، سبھی مہمانوں کی سہولت، سلامتی اور عزت کے لیے سرگرم رہے۔ یہ اس بھارتی ثقافت کی جھلک تھی جو ’’سیوا پرمو دھرما‘‘ (خدمت ہی سب سے بڑا دھرم ہے) کو اپنا بنیادی منتر مانتی ہے۔

قیادت، محنت اور تعاون کا شاندار امتزاج

اس کامیابی کے پیچھے قیادت اور اجتماعی کوششوں کا غیر معمولی امتزاج تھا۔ پیرا لیمپک کمیٹی آف انڈیا (PCI) کے صدر، پدم شری ایوارڈ یافتہ اور اولمپک میڈلسٹ جناب دیویندر جھاجھریا  نے اس ایونٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کے ساتھ ساؤتھ ایشیا پیرالمپک کمیٹی کے صدر ستیہ بابونے دن رات محنت کر کے یہ یقینی بنایا کہ ہر شعبے میں اعلیٰ معیار برقرار رہے۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI)، کھیل وزارت، خارجہ وزارت، دہلی حکومت اور دیگر اداروں نے مل کر بھارت کی تنظیمی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ یہ ایونٹ آئندہ کے لیے ایک ایسا ماڈل بن گیا ہے جس سے دنیا کے ہر ملک کو تحریک مل سکتی ہے۔

کریڑا بھارتی کا کردار: ’’فِٹ انڈیا، ہِٹ انڈیا‘‘

قومی کھیل تنظیم کریڑا بھارتی نے اس تاریخی ایونٹ میں اپنی خدمتِ وطن کا عملی ثبوت پیش کیا۔ 27 ستمبر سے 5 اکتوبر 2025 تک 500 سے زیادہ رضاکار کریڑا بھارتی کے پرچم تلے سرگرم رہے۔ انہوں نے نہ صرف معذور کھلاڑیوں کی معاونت کی بلکہ ’’صحتمند بھارت، مضبوط بھارت — فِٹ انڈیا، ہِٹ انڈیا‘‘ کا نعرہ عوام تک پہنچایا۔ کریڑا بھارتی کا یقین ہے کہ کھیل صرف جسم نہیں بلکہ کردار اور قوم دونوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ ان کا پیغام تھا: ’’کھیل سے کردار بنتا ہے اور کردار سے قوم بنتی ہے۔‘‘

بھارت کے کھیلوں کے سفر کا نیا باب

عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ بھارت کے کھیلوں کی قیادت کی جانب بڑھایا گیا ایک تاریخی قدم ہے۔ یہ ایونٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت نہ صرف عالمی سطح کے مقابلوں کے انعقاد کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ آنے والے برسوں میں اولمپکس جیسے عظیم ایونٹس کی میزبانی بھی کر سکتا ہے۔ بھارت نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم صرف مقابلہ کرنے کے لیے نہیں بلکہ ہم آہنگی، حوصلے اور خدمت کی روح کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ یہ ایونٹ مستقبل میں ’’بھارت — عالمی کھیلوں کا دارالحکومت‘‘ بننے کی مضبوط بنیاد بنے گا۔

عالمی پیغام: اتحاد، ہم آہنگی اور انسانی ہمدردی کی جیت

اس چیمپئن شپ نے ثابت کیا کہ کھیل صرف طاقت یا جیت کا مظہر نہیں بلکہ انسانیت اور یکجہتی کا تہوار بھی ہیں۔ بھارت نے دنیا کو دکھا دیا کہ جب خدمت، احساس اور عزم ایک ساتھ جمع ہوں تو ناممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے۔ کریڑا بھارتی نے تمام منتظمین، کھلاڑیوں، رضاکاروں اور بین الاقوامی مہمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ پیغام دیا: ’’کھیلو، مسکُراؤ اور بڑھاؤ بھارت کی شان — یہی ہے کریڑا بھارتی کا منتر، یہی ہے قوم سازی کی سمت۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read