ہندوستان میں مسافر گاڑیاں (Passenger vehicle) ڈیلرشپ کو بھیجی جاتی ہےجس میں سال بہ سال 2.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 2024-25 میں 4.34 ملین یونٹس تک کا اضافہ درج کیا گیا۔
مارچ کے لیے گھریلو پرائیوٹ وہیکل ہول سیل کا اعداد و شمار 380,000 یونٹس اور 390,000 یونٹس کے درمیان تھا، جو پچھلے سال اسی مہینے میں 368,016 تھا۔ ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ (MSIL) میں مارکیٹنگ اور سیلز کے سربراہ پارتھ بنرجی نے کہا- “عام طور پر، ہر کوئی جانتا تھا کہ ہم مالی سال 25 میں ایک ہائی بیس پر داخل ہو رہے ہیں۔ پچھلے مالی سال 24 میں جو نمو ریکارڈ کی گئی تھی وہ Covid-19 وبائی بیماری کے بعد مانگ میں کمی کی وجہ سے تھی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “اگر آپ پچھلے پانچ سالوں میں سی اے جی آر (compound annual growth rate) کو دیکھیں تو یہ تقریباً 4.6 فیصد رہا ہے۔ SIAM (سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز) نے مالی سال 25 کے آغاز میں پیشن گوئی کی تھی کہ (مالی سال 25 میں) ترقی 3 سے 4 فیصد ہوگی لیکن یہ تقریباً دو اعشاریہ چھ فیصد تک ہی پہنچ سکی۔
مالی سال 24 میں، ہندوستان میں پرائیوٹ وہیکل کی مجموعی فروخت کل 4.23 ملین یونٹس تھی، جو کہ 9 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔
ملک کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی MSIL نے مالی سال 25 میں 1.9 ملین یونٹس کی گھریلو فروخت ریکارڈ کی، جس میں سال بہ سال دو اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ ہے۔ بنرجی نے کہاکہ وبائی امراض کے بعد کی تیزی غیر پائیدار تھی اور مالی سال (FY26) کے لیے ترقی کے تخمینے مالی سال 25 کی عکاسی کرتے ہیں۔ “
مالی سال 25 میں ہیچ بیکس اور سیڈان کی مانگ میں مسلسل کمی رہی۔ اس ضمن میں سب سے زیادہ کار فروخت کرنے والی کمپنی MSIL نے دیکھا کہ اس کی چھوٹی کاروں کی فروخت مالی سال 24 میں 980,446 سے گھٹ کر 904,909 یونٹس رہ گئی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

