Bharat Express DD Free Dish

PM Modi In Siwan: بہار کو ملی 6,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی سوغات، پی ایم مودی نے ’پنجہ‘ اور ’لالٹین‘ کو بنایا تنقید کا نشانہ

وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ آج جب بہار تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے، جنگل راج لانے والے دوبارہ موقع کی تلاش کر رہے ہیں۔ وہ ایک بار پھر اپنے پرانے کارناموں کو دہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام کو ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا ہوگا اور ترقی کے اس سفر کو رکنے نہیں دینا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی

سیوان: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز بہار کے سیوان میں پانی، بجلی اور ریل کے شعبے سے متعلق 6,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ یہ منصوبے نمامی گنگے اسکیم کے تحت بھی آتے ہیں، جس کا مقصد ریاست کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک شروعات ہے، اور مرکزی حکومت بہار کی مجموعی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

دنیا ہندوستان کی ترقی سے متاثر: پی ایم مودی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس دوران میں نے دنیا کے بڑے ممالک کے لیڈروں سے بات کی ہے۔ وہ سبھی ہندوستان کی تیز رفتار ترقی کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ہیں۔ ہر کوئی مانتا ہے کہ ہندوستان دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی سپر پاور بننے جا رہا ہے۔ اس سمت میں بہار کا رول بہت اہم ہونے والا ہے۔؎

پی ایم مودی نے کہا کہ آپ نے مل کر بہار سے جنگل راج کا خاتمہ کیا ہے۔ آج کے نوجوان 20 سال پہلے بہار کی حالت زار کے بارے میں صرف کہانیوں میں سنتے ہیں۔ ’پنجہ‘ اور ’لالٹین‘ نے بہار کو ہجرت کی علامت بنا دیا تھا۔ لیکن لیکن بہار کے لوگ مشکل حالات میں بھی اپنی عزت نفس سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔

وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ ان لوگوں نے بہار کی عزت نفس کو بہت ٹھیس پہنچائی اور ایسی لوٹ مار مچائی کہ غریبی بہار کی پہچان بن گئی۔ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے ان چیلنجوں پر قابو پا کر بہار کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

بہار کو 10 سال میں ملا بنیادی سہولیات کا تحفہ

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پچھلے 10-11 سالوں میں بہار میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ انہوں اپنی حصولیابیوں کو گنواتے ہوئے کہا کہ55,000 کلومیٹر سے زیادہ دیہی سڑکیں بنائی گئیں۔1.5 کروڑ سے زیادہ گھر بجلی سے منسلک ہوئے۔ 1.5 کروڑ لوگوں کو پانی کا کنکشن ملا۔ 45,000 سے زیادہ کامن سروس سینٹرز قائم کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی ترقی کے لیے ہمیں اس رفتار کو مزید تیز کرنا ہوگا۔

جنگل راج واپس لانے کی سازش

وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ آج جب بہار تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے، جنگل راج لانے والے دوبارہ موقع کی تلاش کر رہے ہیں۔ وہ ایک بار پھر اپنے پرانے کارناموں کو دہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام کو ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا ہوگا اور ترقی کے اس سفر کو رکنے نہیں دینا ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read