نشہ مُکت بھارت میراتھن۔
Drug-Free India” National Campaign: وزیر اعظم نریندر مودی کے 75ویں یومِ پیدائش کے موقع پر جو ’’سیوا پکھواڑا‘‘ منایا جا رہا ہے، اس کے تحت ملک بھر میں 75 مقامات پر شاندار میراتھن کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اس میراتھن کا موضوع ہے – ’’نشہ مُکت بھارت‘‘ (منشیات سے پاک بھارت)۔ اس میں پورے ملک سے ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے۔
دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور بھوجپوری اداکار منوج تیواری نے اس بارے میں سوشل میڈیا پر اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام 21 ستمبر کو صبح 6:30 بجے دہلی یونیورسٹی کے رگبی گراؤنڈ پر منعقد ہوگا۔
منوج تیواری نے عوام سے اس قومی عوامی تحریک میں شامل ہونے اور ’’نشہ مُکت بھارت ‘‘ (Drug-Free India) کا پیغام دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اس کے رجسٹریشن کے لیے https://t.co/KywdCsa2u3 پر وزٹ کریں۔ اس اقدام سے صحت مند اور مضبوط بھارت کی بنیاد پڑے گی۔
प्रधानमंत्री श्री @narendramodi जी के 75वें जन्मदिवस के अवसर पर, जिसे सेवा पखवाड़ा के रूप में मनाया जाता है, देशभर में 75 स्थानों पर भव्य मैराथन का आयोजन हो रहा है।
इस मैराथन का थीम है — “नशा मुक्त भारत” ✨
और इसमें पूरे देश से 1 मिलियन युवा भाग लेंगे।📅 तारीख: 21 सितम्बर
⏰… pic.twitter.com/4RgHM3O4Zn— Manoj Tiwari (@ManojTiwariMP) September 20, 2025
انہوں نے کہا، ’’آئیے، دوڑ کے ذریعے ’’نشہ مُکت بھارت‘‘ کا پیغام دیں اور اس تاریخی مہم کا حصہ بنیں۔ تیواری نے کہا، ’’نشہ مُکت بھارت‘‘ کے موضوع کے ساتھ 21 ستمبر کو 75 مقامات پر میراتھن منعقد کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


