Bharat Express DD Free Dish

Ankita Bhandari Murder: انکیتا بھنڈاری کے والدین کو دہلی پولیس نے حراست میں لیا، راہل گاندھی اور ابھیجیت دیپکے نے سخت احتجاج اور ناراضگی کیا اظہار، ویڈیو وائرل

انکیتا بھنڈاری 19 سالہ لڑکی تھی، جو اتراکھنڈ میں رشی کیش کے قریب ایک ہوٹل میں استقبالیہ پر کام کرتی تھی۔ 18 ستمبر 2022 کو اس کا قتل کر دیا گیا تھا، جب کہ 24 ستمبر 2022 کو اس کی لاش چیلا نہر سے برآمد ہوئی تھی۔اس معاملے میں ریزورٹ کے مالک پُلکت آریہ، جو بی جے پی کے سابق لیڈر ونود آریہ کا بیٹا ہے، اور اس کے دو منیجر سوربھ بھاسکر اور انکت گپتا کو نچلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔حال ہی میں اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ان تینوں کی ضمانت کی درخواستیں بھی مسترد کر دی تھیں۔

نئی دہلی : انکیتا بھنڈاری کے والدین کو دہلی پولیس نے دیر رات انڈیا گیٹ سے حراست میں لے لیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر دشینت گوتم کو سکم کا گورنر مقرر کیے جانے کے بعد انکیتا کے والدین دہلی کے انڈیا گیٹ پر احتجاج کر رہے تھے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی ان کی حمایت میں احتجاج میں شامل ہوئے تھے۔ والدین کو حراست میں لیے جانے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کے رہنما ابھیجیت دیپکے نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔

صبح 4 بجے انڈیا گیٹ سے ہٹائے گئے والدین

ابھیجیت دیپکے نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دہلی پولیس نے صبح تقریباً 4 بجے انکیتا بھنڈاری کے والدین کو زبردستی انڈیا گیٹ سے ہٹا دیا۔ انہوں نے اس واقعے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہم سب کے لیے شرم کی بات ہونی چاہیے۔ انکیتا بھنڈاری کے والدین ایسے غیر انسانی سلوک کے مستحق نہیں ہیں۔ حکومت اپنے ہی شہریوں کے ساتھ اتنی بے رحمی کیوں کر رہی ہے؟

حراست میں لیے جانے کے چند گھنٹے بعد والدین رہا

انکیتا بھنڈاری کے والدین کو حراست میں لیے جانے کے چند گھنٹے بعد رہا بھی کر دیا گیا۔ کانگریس کے مطابق، انکیتا کے والدین ایک رشتہ دار کے گھر رہنے چلے گئے ہیں۔ حراست میں لیے جانے کے بعد دہلی پولیس انہیں تلک نگر تھانے لے گئی تھی۔انکیتا کے والد نے حکومت اور متعلقہ نظام کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اگر حکومت 24 گھنٹے کے اندر دشینت گوتم کو گورنر کے عہدے سے نہیں ہٹاتی تو ملک بھر میں لوگ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے اس صورت حال کے لیے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرانے کی بات بھی کہی ہے۔

کیا ہے انکیتا بھنڈاری قتل کا معاملہ؟

انکیتا بھنڈاری 19 سالہ لڑکی تھی، جو اتراکھنڈ میں رشی کیش کے قریب ایک ہوٹل میں استقبالیہ پر کام کرتی تھی۔ 18 ستمبر 2022 کو اس کا قتل کر دیا گیا تھا، جب کہ 24 ستمبر 2022 کو اس کی لاش چیلا نہر سے برآمد ہوئی تھی۔اس معاملے میں ریزورٹ کے مالک پُلکت آریہ، جو بی جے پی کے سابق لیڈر ونود آریہ کا بیٹا ہے، اور اس کے دو منیجر سوربھ بھاسکر اور انکت گپتا کو نچلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔حال ہی میں اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ان تینوں کی ضمانت کی درخواستیں بھی مسترد کر دی تھیں۔ انکیتا کے والدین دشینت گوتم کو سکم کا گورنر بنائے جانے کے بعد سے احتجاج کر رہے ہیں اور اس معاملے میں انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read