Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah reaction on commonwealth games 2030: کامن ویلتھ گیمز احمد آباد میں منعقد ہونے کی تجویز پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا  خوشی کا اظہار، جانیں انہوں نے کیا کچھ کہا

کامن ویلتھ اسپورٹس ایسوسی ایشن نے بھارت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، جس کے تحت گجرات کی راجدھانی احمد آباد کو 2030 کے کامن ویلتھ گیمز کے لیے مجوزہ میزبان شہر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا: ’’بھارت کے لیے یہ بے حد فخر اور خوشی کا دن ہے۔ ہر شہری کو مبارکباد، کیونکہ کامن ویلتھ ایسوسی ایشن نے 2030 کےمن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے بھارت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔‘‘

کامن ویلتھ اسپورٹس ایسوسی ایشن نے بھارت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، جس کے تحت گجرات کی راجدھانی احمد آباد کو 2030 کے کامن ویلتھ گیمز کے لیے مجوزہ میزبان شہر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

اس تاریخی فیصلے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ملک کے عوام کو مبارکباد دی اور اسے بھارت کے لیے “فخر اور خوشی کا دن” قرار دیا۔

امت شاہ نے کیا کہا؟

امت شاہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا: ’’بھارت کے لیے یہ انتہائی فخر اور خوشی کا دن ہے۔ ہر شہری کو مبارکباد، کیونکہ کامن ویلتھ ایسوسی ایشن نے 2030 کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے بھارت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ وزیراعظم نریندر مودی جی کی مسلسل کوششوں کا ثبوت ہے، جنہوں نے بھارت کو عالمی کھیلوں کے نقشے پر نمایاں مقام دلانے کا عزم کیا ہے۔ عالمی معیار کے اسپورٹس انفراسٹرکچر اور ملک بھر میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو فروغ دے کر مودی جی نے بھارت کو ایک شاندار اسپورٹس ڈیسٹینیشن بنا دیا ہے۔‘‘

کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی تقریباً طے

کامن ویلتھ گیمز کے ایگزیکٹو بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ 2030 کے لیے مجوزہ میزبان شہر کے طور پر بھارت کے احمد آباد کی سفارش کرے گا۔ اب احمد آباد کو مکمل کامن ویلتھ ممبر ممالک کے سامنے پیش کیا جائے گا۔تاہم، حتمی فیصلہ 26 نومبر 2025 کو گلاسگومیں ہونے والی  کامن ویلتھ گیمز جنرل اسمبلی میں کیا جائے گا۔اگر فیصلہ بھارت کے حق میں آتا ہے، تو بھارت ایک بار پھر کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کرے گا۔ یاد رہے کہ بھارت نے اس سے پہلے 2010 میں دہلی میں کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read