Bharat Express DD Free Dish

Adani Group: اڈانی گروپ نے آندھرا پردیش سیلاب راحت کے لیے 25 کروڑ کا عطیہ دیا

اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ کے سی ای او کرن اڈانی نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کو 25 کروڑ روپے کا چیک حوالے کیا۔

اڈانی گروپ نے آج آندھرا پردیش میں سیلاب سے متاثرین کی امداد کے پیش نظر  25 کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔ ریاستوں کے کئی حصے اس ماہ کے شروع میں مسلسل بارش اور ندیوں کے آبی سطح میں غیر معمولی اضافہ کے سبب ریاست کے متعدد اضلاع کے لوگوں کو دشورایوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کے علاوہ ریاست میں بڑے پیمانے پر مالی نقصانات کا بھی  سامنا  ہے ۔

“آندھرا پردیش کے عوام  حالیہ طوفانی بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والے وسیع نقصان سے بہت پریشان ہیں ۔ اڈانی گروپ آندھرا پردیش کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی  کا مظاہرہ کیا ہے اور پوری ہمدری کے ساتھ اڈانی فاؤنڈیشن کے ذریعے  سیلاب متاثرین کی راحت کے لیے ₹ 25 کروڑکا عطیہ پیش کیا ہے۔ “اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ان باتوں کی جانکاری دی۔

اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ کے سی ای او کرن اڈانی نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کو 25 کروڑ روپے کا چیک حوالے کیا۔

“انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا۔ اپنے پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ  ندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ ڈالنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہمارے دل لوگوں کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ اپنی زندگیوں اور معاش کی تعمیر نو کرتے ہیں۔

شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 46 افراد ہلاک اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read