ممبئی: سیمنٹ بنانے والی بھارت کی معروف کمپنی اڈانی سیمنٹ نے اپنے ’نیٹ زیرو‘یعنی صفر آلودگی ہدف کو حاصل کرنے کی سمت میں ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے۔ کمپنی نے فن لینڈ کی کلائمیٹ ٹیکنالوجی فرم کولبروک (Coolbrook) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ دونوں کمپنیوں نے دنیا کے پہلے تجارتی روٹو ڈائنامک ہیٹر (RDH) ٹیکنالوجی کو نصب کرنے کے لیے معاہدہ کیا ہے، جو سیمنٹ کی تیاری کے دوران سب سے زیادہ ایندھن استعمال کرنے والے مرحلے کو کاربن سے پاک (Decarbonize) کرے گی۔ یہ سمجھوتہ کولبروک کی انقلابی روٹو ڈائنامک ہیٹر ٹیکنالوجی کے تجارتی استعمال کا دنیا کا پہلا قدم ہے۔ یہ سسٹم بھارت کے آندھرا پردیش میں واقع بویا ریڈی پَلّی انٹیگریٹڈ سیمنٹ پلانٹ میں نصب کیا جائے گا۔
آلودگی سے آزادی کیسے ملے گی؟
روٹو ڈائنامک ہیٹر سسٹم اڈانی سیمنٹ کے قابلِ تجدید توانائی پورٹ فولیو (جیسے شمسی اور ہوائی توانائی) سے چلایا جائے گا، جس سے صنعتی حرارت کی پیداوار مکمل طور پر کاربن فری ہوگی۔ یہ ٹیکنالوجی صاف توانائی سے ایندھن کو خشک کرنے اور گرم کرنے کا عمل انجام دے گی، جس سے فوسل فیول کا استعمال کم ہوگا۔
کیا ہے روٹو ڈائنامک ہیٹر ٹیکنالوجی؟
سیمنٹ بنانے کے عمل میں سب سے زیادہ کاربن کیلسینیشن (Calcination) مرحلے میں خارج ہوتا ہے۔ نئی روٹو ڈائنامک ہیٹر ٹیکنالوجی اسی مرحلے کو کاربن سے پاک کرے گی۔ اسے اڈانی سیمنٹ کی اپنی قابلِ تجدید توانائی سے چلایا جائے گا، جس سے سالانہ تقریباً 60,000 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO₂) کے اخراج میں کمی آئے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس صلاحیت کو 10 گنا تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ یہ منصوبہ کولبروک کے عالمی ہدف سالانہ 2.4 ارب ٹن CO₂ کے اخراج میں کمی — میں بھی تعاون دے گا۔
اڈانی سیمنٹ کے بڑے اہداف
یہ پروجیکٹ اڈانی سیمنٹ کے 2050 تک نیٹ زیرو اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا، جسے SBTi (Science Based Targets Initiative) کی منظوری بھی حاصل ہے۔ اڈانی گروپ کے سیمنٹ کاروبار کے سی ای او وینود بہیٹی نے کہا، یہ معاہدہ ہماری ڈی کاربنائزیشن مہم میں ایک اہم لمحہ ہے۔ ہم اپنے سیمنٹ پیداوار میں ایسی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فوسل فیول سے دوری کے عمل کو تیز کر رہے ہیں۔ یہ شراکت داری ہمارے پائیدار اور اختراعی مستقبل کی عکاس ہے۔‘‘
مستقبل کی منصوبہ بندی
اڈانی سیمنٹ اور کولبروک نے اگلے دو برسوں میں کم از کم پانچ اضافی منصوبے شروع کرنے کی تیاری کی ہے۔ روٹو ڈائنامک ہیٹر ٹیکنالوجی نہ صرف پیداوار کو کاربن سے پاک کرے گی بلکہ پیداواری صلاحیت اور پائیداری میں بھی نمایاں بہتری لائے گی۔ کولبروک کے سی ای او یوناس رورامو نے کہا، ’’اڈانی سیمنٹ کے ساتھ یہ پہلا صنعتی سطح کا منصوبہ دنیا کے سب سے اہم سیمنٹ مارکیٹوں میں سے ایک میں توانائی کے برقی استعمال (Electrification) کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔ ہم مل کر سیمنٹ کی تیاری کے طریقے کو نئے سرے سے متعین کر رہے ہیں۔‘‘
دونوں کمپنیوں کا تعارف
اڈانی سیمنٹ، اڈانی گروپ کا تعمیراتی مواد سے متعلق کاروبار ہے، جس میں امبوجا سیمنٹ اور ACC جیسے معروف برانڈ شامل ہیں۔ کمپنی کی پیداواری صلاحیت تقریباً 107 MTPA ہے اور یہ بھارت کے ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر منصوبوں میں لگ بھگ 30 فیصد سیمنٹ فراہم کرتی ہے۔ وہیں، کولبروک ایک عالمی سطح کی ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کمپنی ہے جس کا مشن پیٹروکیمیکلز، لوہا و اسٹیل، اور سیمنٹ جیسے بڑے صنعتی شعبوں کو ڈی کاربنائز کرنا ہے۔ اس کی انقلابی روٹیشنل ٹیکنالوجی فوسل فیول کو بدلنے کے لیے خلائی سائنس، ٹربو مشینری، اور کیمیکل انجینئرنگ کو یکجا کرتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

