ایک تاریخی اور روحانی سنگم کے موقع پر آچاریہ پرمود کرشنم نے ملک کے نامور سنتوں اور روحانی پیشواؤں کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر اپنی موجودگی کو ایک شاندار، ناقابل تصور اور ناقابل فراموش لمحہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے آج ایک تقریب کے دوران سنت سدھانشو جی مہاراج، مُراری باپو، باگیشور دھام کے گروجی اور ڈاکٹر ارچیکا دیدی جیسی شخصیات سے ملاقات کی۔
अद्भुत,
अकल्पनीय और “अविस्मरणीय”
क्षण. @SudhanshujiM @MorariBapu_ @bageshwardham @drarchikadidi pic.twitter.com/Xssab1sLQl— Acharya Pramod (@AcharyaPramodk) May 2, 2025
انھوں نے اس ملاقات کی تصویر اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’حیرت انگیز، ناقابل تصور اور ناقابل فراموش لمحہ‘‘۔ اس ملاقات کے دوران مذہبی رہنماؤں اور سنتوں نے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے مذہبی اور روحانی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔ تمام سنت روایتی لباس میں ملبوس تھے اور انھوں نے ایک دوسرے شالیں پہنا کر اعزاز سے نوازا۔ وہیں پس منظر میں سنتوں کی تصویروں اور عقیدتی پیغامات سے سجا اسٹیج تقریب کے وقار کو مزید بڑھا رہا تھا۔
اس تقریب میں موجود عقیدت مندوں نے اسے ایک ناقابل فراموش تجربہ قرار دیا۔ اسٹیج کے سامنے پھولوں کی سجاوٹ اور عقیدت مندوں کی پرجوش موجودگی نے تقریب کو مزید جاندار بنا دیا۔ اس موقع پر بھجن اور وچن نے سب کا دل موہ لیا۔ آچاریہ پرمود نے کہا کہ یہ سنگم نہ صرف روحانی بیداری کی علامت ہے بلکہ سماج میں اتحاد اور محبت کا پیغام بھی دیتا ہے۔ یہ تقریب لوگوں کے دلوں میں انمٹ نقوش چھوڑ گئی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

