Bharat Express DD Free Dish

Delhi and Agra Metro: ایک جرمن ولاگر نے دہلی اور آگرہ میٹرو کو یورپ کے میٹرو سسٹم سے بہتر قرار دیا، ویڈیو وائرل

ایک جرمن مسافر نے ہندوستان کی پبلک ٹرانسپورٹ خاص طور پر دہلی اور آگرہ میں میٹروز کی تعریف کی ہے۔ ایلکس ویلڈر نامی جرمن سیاح نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں یہاں تک کہا کہ ’’انڈیا کی میٹرو مغربی یورپ سے بھی بہتر ہے‘‘۔

جرمن ولاگر ایلکس ویلڈر۔

ایک جرمن مسافر نے ہندوستان کی پبلک ٹرانسپورٹ خاص طور پر دہلی اور آگرہ میں میٹروز کی تعریف کی ہے۔ ایلکس ویلڈر نامی جرمن سیاح نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں یہاں تک کہا کہ ’’انڈیا کی میٹرو مغربی یورپ سے بھی بہتر ہے‘‘۔ ویلڈر نے اپنی پوسٹ میں ذکر کیا کہ دہلی میٹرو میں تقریباً 90 فیصد اوقات بیٹھنے کی جگہ مل جاتی ہے جو کہ ’’حیرت انگیز‘‘ ہے۔ آگرہ اور دہلی میں میٹرو کو ’’بہت ہی عمدہ میٹرو سسٹم‘‘ بتاتے ہوئے ویلڈر نے ہندوستان کی سہولیات جیسے پلیٹ فارم اسکرین کے دروازے، فون چارجنگ اسٹیشن، خواتین اور بزرگوں کے لیے مخصوص نشستوں کا موازنہ جاپان، جنوبی کوریا اور چین جیسے ممالک سے کیا۔ وہ میٹرو سٹیشنوں پر کھانے اور خریداری کے بہت سے آپشنز کی موجودگی سے بھی مطمئن اور خوش تھا۔ اپنے ولاگ میں ویلڈر نے بتایا کہ اسے ہندوستانی شہروں کےت میٹرو دکھانے والے دوسرے بلاگرز نہیں ملے اور وہ اس سے پہلے صرف ’’سڑکوں پر ٹریفک‘‘ کے بارے میں ہی جانتا تھا۔

الیکس ویلڈر نے اور کیا کہا؟

الیکس ویلڈر نے انسٹاگرام پر لکھا’’کیا آپ کو ہندوستان میں اس طرح کی میٹرو کی توقع کرتے ہیں؟ مجھے نہیں معلوم تھا کہ آگرہ اور دہلی جیسے ہندوستان کے کچھ شہروں میں واقعی میں بہت ہی عمدہ میٹرو سسٹم ہے۔ دہلی میں کچھ لائنوں پر پلیٹ فارم اسکرین کے دروازے بھی ہیں، آپ کے فون کو چارج کرنے کے لیے پلگ اور خواتین اور بزرگوں کے لیے مخصوص نشستیں ہیں۔ یہ وہ سب چیزیں ہیں جو میں نے جنوبی کوریا، جاپان اور چین میں دیکھی ہیں لیکن ایمانداری سے ہندوستان میں یہ چیزیں دیکھنے کی توقع نہیں تھی۔‘‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alex Welder (@alexweldertravels)

ویلڈر نے مزید لکھا ’’میں جنوبی دہلی میں رہا اور مجھے اس بات پر بھی خوشگوار حیرت ہوئی کہ مجھے 80-90 فیصد اوقات میں بیٹھنے کی جگہ مل گئی، جب تک کہ میں مصروف اوقات میں میٹرو پر سوار نہیں ہوا اور شہر کے مرکز اور سیاحتی مقامات سے دور رہا۔‘‘ ویلڈر کی اس پوسٹ بہت جلد وائرل ہو گئی اور اس پر سینکڑوں لوگوں نے تبصرے کیے ہیں۔ ایک انسٹاگرام یوزر نے لکھا ’’وہ (میٹرو) بہت صاف ستھرے ہیں اور ان میں اے سی بھی ہے۔‘‘ ایک دوسرے شخص نے لکھا ’’کوئی منشیادی کا عادی شخص نہیں، کوئی شرابی نہیں، کوئی چوہا نہیں، کسی بھی سب وے سسٹم سے بہتر۔‘‘ وہیں ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ ’’دہلی میٹرو لندن ٹیوب سے بہت بہتر ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read