مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے پیر کو کہا کہ 15 غیر ملکی یونیورسٹیاں اس تعلیمی سال کے آخر تک ہندوستان میں اپنی شاخیں کھولیں گی، خاص طور پر سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی آف لیورپول کو باضابطہ طور پر بنگلورو میں اپنا کیمپس کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
نئی دہلی میں دھرمیندر پردھان نے یونیورسٹی آف لیور پول کو پیش کیا ایل او آئی
نئی دہلی میں یونیورسٹی کے عہدیداروں کو لیٹر آف انٹینٹ (LoI) حوالے کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کی۔ یہ دوسری غیر ملکی یونیورسٹی ہوگی جسے UGC ضوابط، 2023 کے تحت ایل او آئی جاری کیا جائے گا۔ اس موقع پر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ’’یونیورسٹی آف لیورپول چوتھی غیر ملکی یونیورسٹی ہے جس نے عوامی طور پر ہندوستان میں اپنی موجودگی کا اعلان کیا ہے۔ اس تعلیمی سال تک 15 غیر ملکی یونیورسٹیاں ہندوستان آئیں گی، خاص طور پر STEMB میں۔‘‘
Delighted to handover the Letter of Intent to University of Liverpool, one of UK’s premier academic institutions, for setting up a campus in India.
Congratulate and welcome University of Liverpool. Today’s development is another milestone in India’s journey of deepening… pic.twitter.com/tD661HtO1F
— Dharmendra Pradhan (@dpradhanbjp) May 26, 2025
واضح رہے کہ یونیورسٹی آف لیور پول 1881 میں قائم ہوئی تھی اور یہ معزز رسل گروپ کی رکن ہے۔ وہیں یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن پہلی غیر ملکی یونیورسٹی تھی جس نے 2023 میں UGC سے LoI حاصل کیا اور اس سال کے آخر میں اپنا کیمپس کھول سکتی ہے۔ بی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف لیور پول اگست 2026 میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کے اپنے پہلے بیچ کے لیے ابتدائی طور پر بزنس مینجمنٹ، اکاؤنٹنگ اور فنانس، کمپیوٹر سائنس، اور بائیو میڈیکل سائنسز کے کورسز پیش کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



