Bharat Express DD Free Dish

Trump says US military struck ISIS terrorists in Nigeria: نائجیریا میں امریکی فوج نے داعش کے متعدد ٹھکانوں کوبنایا نشانہ

حکومتِ نائجیریا نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام اقدامات کا بنیادی مقصد شہریوں کی حفاظت، قومی اتحاد کا تحفظ اور تمام شہریوں کے حقوق اور وقار کو یقینی بنانا ہے۔

نائجیریا کے شمال مغربی علاقوں میں امریکہ نے داعش سے وابستہ دہشت گرد ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔ اس کارروائی کے بعد نائجیریا کی حکومت کی جانب سے ایک سرکاری بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کے خلاف نمٹنے کے لیے امریکا سمیت دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی سیکورٹی اور انٹیلی جنس تعاون جاری ہے۔ حکومت کے مطابق اسی تعاون کے تحت شمال مغربی نائجیریا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے گئے۔نائجیریا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ یہ تعاون بین الاقوامی قوانین اور دوطرفہ معاہدوں کے دائرے میں رہتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ اس میں انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ، اسٹریٹجک تال میل اور دیگر ضروری معاونت شامل ہے۔ وزارت کے مطابق تمام کارروائیاں بین الاقوامی قانون، خودمختاری کے احترام اور علاقائی و عالمی سلامتی کے مشترکہ عزم کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں۔

حکومتِ نائجیریا نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام اقدامات کا بنیادی مقصد شہریوں کی حفاظت، قومی اتحاد کا تحفظ اور تمام شہریوں کے حقوق اور وقار کو یقینی بنانا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مذہب یا نسل سے تعلق رکھنے والے کسی بھی طبقے کے خلاف دہشت گردانہ تشدد نائجیریا کی اقدار اور عالمی امن کے منافی ہے۔وفاقی حکومت نے بتایا کہ وہ اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر دہشت گرد نیٹ ورکس کو کمزور کرنے، ان کی مالی معاونت اور لاجسٹک نظام کو متاثر کرنے اور سرحد پار سے پیدا ہونے والے خطرات کو روکنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نائجیریا اپنی سیکورٹی ایجنسیوں اور انٹیلی جنس صلاحیتوں کو بھی مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق سیکورٹی اور انٹیلی جنس تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا اور عوام کو مناسب سرکاری ذرائع کے ذریعے بروقت معلومات فراہم کی جاتی رہیں گی۔

واضح رہے کہ نائجیریا طویل عرصے سے دہشت گردانہ تشدد کا سامنا کر رہا ہے۔ ملک کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں داعش سے وابستہ گروہوں اور بوکو حرام جیسی تنظیموں کی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں، جس کے باعث سلامتی کی صورتحال ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read