بین الاقوامی

Trump threatens 100% tariff on BRICS : برکس ممالک کو ٹرمپ نے دی دھمکی، کہا اگرڈالر کے مقابلے کوئی کرنسی شروع کی تو اٹھانا ہوگا بھاری نقصان

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کے مقابلے متبادل کرنسی لانے پر 100فیصد ٹیکس عائد کیے جانے سے خبر دار کردیاہے اور ایک طرح سے دھمکی بھی دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معاشی اعتبار سے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ممالک پر مشتمل گروپ برکس کو تنبیہ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ ان ممالک کا اپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ زیر غور ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس  پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ خیال کہ برکس ممالک ڈالر سے دور ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ ہم کھڑے ہیں اور دیکھتے ہیں۔انہوں نے لکھا: ہمیں اس عزم کی ضرورت ہے کہ وہ نہ تو کوئی نئی برکس کرنسی بنائیں گے، نہ ہی طاقتور امریکی ڈالر کی جگہ کسی دوسری کرنسی کو واپس کریں گے یا پھر انہیں 100 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ اس سال اکتوبر میں برکس ممالک روسی شہر کازان میں ایک اجلاس کے دوران اپنی الگ کرنسی یٹرو یوآن متعارف کروانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

خبر رساں ایجنسیوں  کے مطابق  برکس ممالک کا اپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ زیر غور ہے ۔واضح رہے کہ برکس برازیل،روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے ۔ رواں برس برکس میں عرب امارات،ایران،مصر اور ایتھوپیا نے بھی شمولیت اختیار  کی ہے،اب ایسے میں امریکی نومنتخب صدر کے بیان پر برکس کا کیا ردعمل ہوتا ہے وہ دیکھنے والا ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

48 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

59 minutes ago