قومی

Waqf Amendment Bill 2025: ’ایودھیا میں 13 ہزار ایکڑ زمین کا گھوٹالہ، کیدارناتھ میں 300 کروڑ سونا غائب، ہندوؤں کی زمین کی حفاظت ہو نہیں پارہی اوربات مسلمانوں کی ہورہی ہے‘

وقف ترمیمی بل پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے شیوسینا یو بی ٹی رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے بی جے پی پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ مسلمانوں کی ملکیت کے رکھوالے بنے ہو۔ آپ خاموش نہیں بیٹھیں گے، آپ مسلمانوں کی زمین فروخت کر کے ہی بیٹھیں گے۔ ایودھیا میں 13 ہزار ایکڑ زمین کا گھوٹالہ ہو گیا ہے۔ کیدارناتھ میں 300 کروڑ روپے کا سونا غائب ہو گیا ہے۔ ہندوؤں کی زمین کی تو حفاظت کر نہیں پا رہے ہیں، اور مسلمانوں کی بات کر رہے ہیں۔‘‘ یہ بیان آج راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے شیوسینا یو بی ٹی لیڈر سنجے راؤت نے دیا۔ انھوں نے مرکزی حکومت اور بی جے پی کو زوردار انداز میں ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وقف ترمیمی بل صرف اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، اس سے مسلمانوں کا کوئی فائدہ نہیں ہونے والا۔

وقف ترمیمی بل پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ ’’حکومت نے ٹرمپ کے ٹیرف اعلان والے دن قصداً اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ یہ توجہ ہٹانے کی کوشش جیسی ہے۔ آپ غریب مسلمانوں کی بات کر رہے ہیں، آپ ہی لوگ ہیں جو مسلمانوں کو چور بولتے ہیں۔ آپ کے ذریعہ مسلمانوں سے متعلق طرح طرح کی باتیں کہی جاتی ہیں۔ بٹیں گے تو کٹیں گے جیسے نعرے دیتے ہیں۔‘‘

دوسری طرف آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ’’میں جانتا ہوں کہ آج دونوں ہی فریق (برسراقتدار اور حزب اختلاف) تیاریوں کے ساتھ آئے ہیں۔ ہم (حزب اختلاف) گردنوں کے ساتھ اور وہ آریوں کے ساتھ ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’آج ملک کا ماحول کیسا ہے، اس پر ایک نظر ڈالی جائے۔ گاہے بگاہے کسی پرانی مسجد کے نیچے کچھ چیزیں تلاش کی جاتی ہیں۔ اس طرح کے ماحول میں آپ کے بل کا مواد اور نیت سوالیہ نشان کھڑے کرتی ہے۔ آپ لوگ اکثر یہ سوچتے ہیں کہ اکثریت ہے تو ساری سمجھداری آپ کے پاس ہے۔‘‘

سیکولرزم شہید ہو رہا، ہم بل کی مخالفت کرتے ہیں: بی آر ایس رکن پارلیمنٹ

راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل پر جاری بحث میں بی آر ایس رکن پارلیمنٹ کے آر سریش ریڈی نے حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کو اصلاح کی ضرورت لگی تو ریاستوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرنا چاہیے تھا۔ ہمیں آپ کی نیت پر شک ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’درگاہوں پر میں جاتا رہتا ہوں، 55 فیصد ہندو جاتے ہیں اور منتیں مانگتے ہیں۔ آپ آج یہ بل لائے ہیں کہ غیر مسلم وقف کو عطیہ نہیں کر سکتے، تو آپ کرنا کیا چاہتے ہیں؟ کیا آپ تبدیلیٔ مذہب کو فروغ دینا چاہتے ہیں، یا درگاہوں پر جانے سے غیر مسلموں کو روکنا چاہتے ہیں؟‘‘ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ’’درگاہ پر بڑے بڑے لوگ جاتے ہیں، اڈانی جی بھی جاتے ہیں۔ یہ بل ملک کے سیکولر تانے بانے کے خلاف ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ بل واپس لے لیں۔ سیکولرزم یہاں شہید ہو رہا ہے۔ ہم بل کی مخالفت کرتے ہیں۔‘‘

یہ قانونی زبان میں اقتدار کی منمانی ہے: ابھشیک منو سنگھوی

کانگریس راجیہ سبھا رکن ابھشیک منو سنگھوی نے بل پر بحث کے دوران کہا کہ یہ جو بل ہے، وہ قانون نہیں، قانونی زبان میں اقتدار کی منمانی ہے۔ انھوں نے رتیلال کیس اور تلکایت گووند جی مہاراج کے کیس کی مثال پیش کی اور کہا کہ کلاؤز 11 میں ریاستی حکومت کی طرف سے 100 فیصد نامزد اراکین کی سہولت ہے۔ کیا آزادی بچی، کیا مذہب کے لوگوں کا اپنے اراکین چننے کے حقوق بچے؟ لکھا ہے کہ 11 میں سے 3 مسلمان ہونے چاہئیں۔ اسے دوسری طرح پڑھیں تو 8 غیر مسلم ہو سکتے ہیں۔ وقف کونسل میں غنیمت ہے کہ 22 میں سے کم از کم 12 مسلمان ہونے چاہئیں۔

مسلمانوں کو آپ کی نیت پر شبہ ہے، آپ کی بلڈوزر کارروائی نے بھروسہ ختم کر دیا: سرفراز احمد

راجیہ سبھا میں وقف بل پر اپنی بات رکھتے ہوئے جے ایم ایم رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ میں اس بل کی حمایت بالکل بھی نہیں کروں گا۔ وقف بورڈ میں ترمیم کرنے سے مسلمانوں کا بھلا نہیں ہونے والا، مسلمانوں کا بھلا ان کی تعلیم، روزگار کے انتظام کرنے سے ہوگا۔ سرفراز احمد نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’مسلمانوں کو آپ کی نیت پر شبہ ہے۔ آپ نے جو بلڈوزر چلایا ہے، اس کے بعد سے آپ پر بھروسہ اٹھ گیا ہے۔ وقف بورڈ کسی کی زمین خود جا کر نہیں لیتا ہے، عطیہ کرنے والے کی خواہش ہوگی تبھی وقف بورڈ اسے قبول کرے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

LSG’s thrilling win over KKR: مارش اور پوران کی شاندار اننگز کی وجہ سے کولکتہ پر لکھنؤ کی شاندار جیت

کولکتہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا جس کا فائدہ اٹھاتے…

7 hours ago

P Chidambaram faints at Sabarmati Ashram: کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کی طبیعت بگڑی، زائیڈس اسپتال میں داخل

پی چدمبرم کا شمار کانگریس کے سرکردہ لیڈروں میں ہوتا ہے۔ ان کا پورا نام…

8 hours ago

IPL 2025 KKR Vs LSG: سنسنی خیز مقابلے میں لکھنؤ نے کولکاتا کو 4 رنوں سے ہرایا، دونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر 400 سے زائد رن بنائے

کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے 13ویں، 14ویں، 15ویں، 16ویں اور 17ویں اوور میں مسلسل 5 وکٹیں…

8 hours ago

Gujarat High Court refuses to dargah as property of Waqf: گجرات ہائی کورٹ نے 100 سال قدیم درگاہ کو وقف کی ملکیت ماننے سے کیا انکار

کٹاریا عثمان غنی حاجی بھائی ٹرسٹ نے گجرات ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی…

8 hours ago