قومی

Meghalaya principal secretary found dead: ازبکستان میں پرنسپل سکریٹری محمد رضی کی پراسرار موت، ہوٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی لاش

میگھالیہ کے پرنسپل سکریٹری سید محمد اے. رضی کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ ازبکستان کے ایک ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی موت دورۂ قلب سے ہوئی ہے۔ اس معاملے میں تفصیلی جانکاری ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

افسران نے منگل (8 اپریل) کے روز محمد رضی سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وہ آئی آر ٹی ایس افسر کے طور پر 2021 سے میگھالیہ میں ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے تھے۔ وہ 4 اپریل کو ذاتی سفر پر ازبکستان گئے تھے اور وہاں بخارا شہر کے ہوٹل میں رکے تھے۔ ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح رضی نے فون کا جواب نہیں دیا۔ پھر بعد میں ہوٹل کے ملازمین نے ان کے کمرے کا دروازہ توڑا جہاں وہ مردہ پائے گئے۔

میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونارڈ سنگما نے محمد رضی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’حکومت کے پرنسپل سکریٹری، آئی آر ٹی ایس، سید محمد رضی کے اچانک انتقال کے بارے میں سن کر بہت تکلیف ہوئی۔‘‘ انھوں نے بتایا کہ ان کی لاش وطن واپس لانے کے لیے سبھی رسمیں پوری کر لی گئی ہیں۔ رضی کی بیوی ازبکستان کے شہر بخارا کے لیے روانہ ہو چکی ہیں۔

محمد رضی کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سنگما نے کہا کہ ’’رضی کی حیرت انگیز صلاحیت اور محنت ان کے ذریعہ سنبھالے گئے ہر محکمہ میں صاف نظر آتا تھا۔ وہ ہمیشہ اپنے کام کو ذمہ داری سے کرتے تھے، جس سے آس پاس کے لوگ ترغیب حاصل کرتے تھے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’اپنے کام سے الگ رضی ایک گرمجوشی سے بھرے اور ہنس مکھ شخص تھے۔ وہ ہر کسی سے ملتے تھے۔ انھیں ان کے ساتھیوں کے ذریعہ بہت پیار اور عزت دی جاتی تھی۔ ان کی غیر موجودگی ہم سبھی کے لیے ایک بڑا صفر ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

8 minutes ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

58 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

1 hour ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

2 hours ago