کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم
احمد آباد: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی طبیعت منگل کے روز گجرات کے سابرمتی آشرم میں بگڑ گئی۔ معلومات کے مطابق چدمبرم سابرمتی آشرم میں منعقدہ ایک دعائیہ اجلاس میں شرکت کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ لو بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں۔ اس کے بعد چدمبرم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے زائیڈس اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور ڈاکٹر ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ فی الحال، چدمبرم کی صحت کی حالت کے بارے میں اسپتال کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں، کانگریس لیڈر چدمبرم کانگریس اجلاس میں شرکت کے لیے احمد آباد پہنچے تھے۔ اس دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی۔
پی چدمبرم کا شمار کانگریس کے سرکردہ لیڈروں میں ہوتا ہے۔ ان کا پورا نام پالنیپن چدمبرم ہے۔ وہ 5 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے کانگریس سے وابستہ ہیں۔ وہ کانگریس حکومت میں وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔ سیاست دان ہونے کے علاوہ وہ پیشے سے وکیل بھی ہیں اور ابتدائی طور پر چنئی ہائی کورٹ میں پریکٹس کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے…
گجرات کے دو روزہ دورے کے دوران بناس کانٹھا ضلع میں 407.56 کروڑ روپے کی…
مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں بنیادی سہولیات کی کمی کی ایک افسوسناک تصویر سامنے آئی…
نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…
سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…