اسپورٹس

LSG’s thrilling win over KKR: مارش اور پوران کی شاندار اننگز کی وجہ سے کولکتہ پر لکھنؤ کی شاندار جیت

کولکتہ: مچل مارش (81) اور نکولس پورن (87 ناٹ آؤٹ) کی شاندار اننگز کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے منگل ک ایک سنسنی خیز آئی پی ایل میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو اس کے ہی ہوم گراؤنڈ پر صرف چار رنز سے شکست دے دی۔ لکھنؤ نے 20 اووروں میں تین وکٹوں پر 238 رنز بنائے اور پھر سخت مقابلے کے بعد کے کے آر کو سات وکٹ پر 234 رنز تک محدود کردیا۔ یہ پانچ میچوں میں لکھنؤ کی تیسری جیت ہے جبکہ کے کے آر کو پانچ میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لکھنؤ کے نکولس پورن کو ان کی شاندار اننگز کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

کے کے آر کے سامنے بڑا ہدف تھا لیکن رہانے اور نارائن نے انہیں اچھی شروعات دلانے کے بعد کے کے آر نے میچ میں واپسی کی اور پھر وینکٹیش ایئر نے بھی رہانے کا بھرپور ساتھ دیا، حالانکہ رہانے کے آؤٹ ہونے کے بعد تصویر آہستہ آہستہ بدلنے لگی اور بالآخر میچ لکھنؤ کے حق میں آگیا۔

رہانے نے 35 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے، سنیل نارائن نے 13 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے اور وینکٹیش ائیر نے 29 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز بنائے۔

آخر میں رنکو سنگھ نے 15 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 38 رنز بنائے لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ ہرشیت رانا 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لکھنؤ کے گیند بازوں نے 22 اضافی رنز بھی دیے جن میں 20 وائیڈز بھی شامل تھے لیکن آخر کار ٹیم جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔ رنکو نے اننگز کے آخری اوور میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا لیکن فتح کولکتہ سے محض چند قدم کے فاصلے پر رہ گئی۔

اس سے قبل کولکتہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لکھنؤ نے ابتدائی شراکت میں 10.2 اوور میں 99 رنز جوڑے۔ لکھنؤ کے دونوں اوپنرز مارش اور ایڈن مارکرم نے گیند بازوں کو زبردست انداز میں مارا۔ مارکرم 28 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

ایک وقت لکھنؤ مچل مارش اور ایڈن مارکرم اور پھر پورن کی بلے بازی کے ساتھ 250 کے اسکور پر پہنچ رہی تھی۔ لیکن پورن اپنی سنچری اسکور نہیں کر سکے اور ٹیم 250 رنز نہیں بنا سکی، اس کا ملال رہے گا کیونکہ پورن آخری اوور میں بڑے شاٹس نہیں لگا سکے لیکن لکھنؤ نے 238 رنز بنا کر اس آئی پی ایل میں اپنا دوسرا سب سے بڑا سکور بنایا۔

پورن نے گیند بازوں کو پچھاڑ کر اننگز کو حتمی شکل دی۔ انہوں نے آٹھ چھکوں کی مدد سے 36 گیندوں میں 87 رنز بنائے جو ان کا اب تک کا آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔ ان کے حملے سے قبل مچل مارش نے 48 گیندوں پر 81 جبکہ ایڈن مارکرم نے 28 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

4 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

4 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago