آئی پی ایل 2025 کے ایک اور سنسنی خیز مقابلے میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے آخری اوور میں کولکاتا نائٹ رائڈرز کو صرف 4 رنوں سے شکست دے کر جیت کی ہیٹرک لگا دی۔ کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے اس مقابلے میں دونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر 400 سے زائد رن بنائے۔ نکولس پورن اور مچیل مارش کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت لکھنؤ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنوں کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کر دیا۔ اس کے جواب میں کے کے آر کی ٹیم صرف 14 اوور میں 166 رن بنا چکی تھی اور ایک وقت میں ایسا لگ رہا تھا کے آسانی سے جیت درج کر لے گی۔ لیکن آخر کے 6 اوور میں وقفے وقفے سے وکٹ گرنے کی وجہ سے 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 234 رن ہی بنا سکی اور ہوم گراؤنڈ پر 4 رن کے معمولی فرق سے ہار گئی۔
اگر لکھنؤ کی ٹیم کی بات کی جائے تو پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایک بار پھر دونوں سلامی بلے بازوں نے شاندار اور دھماکہ خیز شروعات کی۔ ایڈن مارکرم اور مچیل مارش نے 10.2 اوور میں 99 رنوں کی طوفانی شراکت داری کی۔ مارکرم ایک بار پھر نصف سنچری سے محروم رہے انہوں نے 48 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ لیکن مچیل مارش اننگ کی چوتھی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 81 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ ان دونوں سلامی بلے بازوں کے علاوہ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے نکلوس پورن نے 21 گیندوں میں طوفانی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 87 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی اور اخیر تک میدان پر ڈٹے رہے۔ کولکاتا کی جانب سے ہرشت رانا نے 2 اور آندرے رسیل نے 1 وکٹ حاصل کی۔
238 رنوں کا تعاقب کرنے اتری کولکاتا نے تیز شروعات کی لیکن تیسرے اوور میں ہی کوئنٹن ڈی کاک کی شکل میں ٹیم کو پہلا جھٹکا لگا۔ اس کے بعد ٹیم کے کپتان اجنکیا رہانے اور سنیل نارائن نے رنوں کی رفتار کم نہیں ہونے دی اور پاور پلے میں ہی ٹیم کا اسکور 90 رنوں تک پہنچا دیا۔ ساتویں اوور میں نارائن کے آؤٹ ہونے کے بعد رہانے اور وینکٹیش ایئر نے 71 رنوں کی شاندار شراکت داری کر کے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ 13ویں اوور تک ٹیم کا اسکور 162 رن تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ کولکاتا کی ٹیم جیت حاصل کر لے گی۔
لیکن کے کے آر نے 13ویں، 14ویں، 15ویں، 16ویں اور 17ویں اوور میں مسلسل 5 وکٹیں گنوا دیں۔ حالانکہ رنکو سنگھ نے کچھ شاندار اور بڑے شاٹس لگا کر ٹیم کو جیت دلانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ لکھنؤ کی جانب سے آکاش دیپ اور شاردل ٹھاکر نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جب کہ آویش خان، دگویش سنگھ راٹھی اور روی بشنوئی نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
لکھی سرائے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار نے اتوار کے روز بتایا کہ پروگرام میں…
انوائرمنٹل واریرز کی ٹیم نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد جنگلات اور جنگلی حیات…
مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں…
ہندوستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اتوار کے روز کابل میں افغانستان کے قائم…
ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڈا بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنے…
رانا سانگا کے حوالے سے بیان دینے کے بعد جاری تنازعے کے بیچ اتوار کو…