اسپورٹس

Sunrisers Biggest loss IPL History: سن رائزرس حیدرآباد کی آئی پی ایل میں سب سے بڑی ہار، کے کے آر نے 80 رنوں سے جیتا میچ، وینکٹیش ایئر کے بعد ویبھو-چکرورتی چمکے

کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کو80 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ یہ آئی پی ایل 2025 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی دوسری جیت ہے۔ ایڈن گارڈنس میں کھیلے گئے اس میچ میں کولکاتا نے پہلے کھیلتے ہوئے 200 رن بنائے تھے۔ جواب میں سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم صرف 120 رن ہی بنا پائی ہے۔ دوسری طرف سن رائزرس حیدرآباد کو مسلسل تیسری ہارجھیلنی پڑی ہے۔ کولکاتا کی جیت میں سب سے بڑا تعاون وینکٹیش ایئراورویبھو اروڑہ کا رہا۔

کے کے آرکی دوسری جیت، حیدرآباد نے لگائی ہارکی ہیٹ ٹرک

سن رائزرس حیدرآباد کو 201 رنوں کا ہدف ملا تھا۔ بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری حیدرآباد ٹیم کی شروعات بے حد خراب رہی۔ ٹاپ آرڈرایک بار پھر پھسڈی ثابت ہوئی۔ 9 رنوں کے اسکور تک ٹریوس ہیڈ ابھیشیک شرما، ایشان کشن اورٹریوس ہیڈ آوٹ ہوچکے تھے۔ ایک وقت سن رائزرس حیدرآباد کے لئے 100 رنوں تک پہنچ پانا بھی مشکل تھا، لیکن ہینرک کلاسین نے 33 رن اورکامندومینڈس نے 27 رنوں کی اننگ کھیل کرجیسے ٹیم 100 کے پار پہنچایا۔ سن رائزرس حیدرآباد کی پوری ٹیم صرف 120 رن ہی بناپائی۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی جیت کی بنیاد انگکرش رگھونشی نے رکھی تھی، جنہوں نے 32 گیندوں میں 50 رنوں کی اننگ کھیلی اور کپتان اجنکیا رہانے کے ساتھ 81 رنوں کی اہم شراکت داری کی تھی۔ اس کے بعد وینکٹیش ایئراوررنکوسنگھ نے دھمال مچایا۔ ایئرنے 29 گیندوں میں 60 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ وہیں رنکو سنگھ نے 17 گیندوں میں ناٹ آوٹ 32 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے کے کے آر کو200 کے اسکورتک پہنچنے میں مدد کی تھی۔

سن رائزرس حیدرآباد کی آئی پی ایل میں سب سے بڑی ہار

یہ انڈین پریمیئرلیگ کی تاریخ میں سن رائزرس حیدرآباد کی سب سے بڑی ہار ہے۔ کے کے آر کے ہاتھوں اسے 80 رنوں کی ہارملی ہے۔ اس سے پہلے آئی پی ایل میں حیدرآباد کی سب سے بڑی ہار چنئی سپرکنگس کے خلاف آئی تھی۔ چنئی سپرکنگس نے حیدرآباد آئی پی ایل 2024 میں 78 رنوں سے ہرایا تھا۔ وہیں چنئی سپرکنگس اس سے پہلے سال 2013 میں حیدرآباد کو 77 رنوں سے ہراچکی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Banks to remain open on Sunday: تین دن کی  بینک ہڑتال سے پہلے ضروری کام نمٹا لیں یوزر، 28 ستمبر سے کئی خدمات متاثر ہونے کا امکان

یوزڑ کو ہونے والی پریشانی کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے سرکاری شعبے کے…

43 seconds ago

Kedarnath Dham: کیدارناتھ میں صرف 5 ماہ میں 50 ٹن سے زیادہ کچرا جمع، پچھلے پورے سیزن سے ڈھائی گنا زیادہ

اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے صرف 5 ماہ میں پیدا ہونے والا کچرا…

28 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: بنگال جینتی پر امت شاہ نے ایشور چندر ودیا ساگر کو پیش کی خراج تحسین

امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

2 hours ago

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

4 hours ago