غزہ شہر کے ایک اسکول پر اسرائیل نے ہوائی حملہ کیا ہے۔ (فائل فوٹو)
غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی فوجی مہم مسلسل جاری ہے۔ اسی ضمن میں جمعرات کو اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں پھرہوائی حملے کئے۔ ان حملوں میں کم ازکم 100 فلسطینی مارے گئے ہیں۔ وہیں اسرئایلی اہلکاروں میں شمالی غزہ میں ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا، جس میں اسکول میں پناہ لئے ہوئے کم ازکم 27 فلسطینی مارے گئے اور70 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان، ظہیرالواحدی نے اس بارے میں جانکاری دی۔ وہیں، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے کا مقصد حماس پرنیا دباوڈالنا اوردہشت گردانہ گروپ کوبھگانا ہے۔
ترجمان ظہیرالواحدی نے کہا کہ غزہ کے تفتاح علاقے میں واقع اسکول سے 14 بچوں اور پانچ خواتین کی لاش برآمد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد میں ابھی بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اہلی اسپتال کے ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شجیایاہ کے قریبی علاقے میں گھروں پر کئے گئے حملوں میں 30 سے زیادہ غزہ کے باشندے مارے گئے۔
وہیں، اسرائیلی فوج نے بھی حملے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ غزہ شہر کے علاقے میں حماس کمانڈ اور کنٹرول سینٹر پر حملہ کیا گیا۔ فوج نے کہا کہ اس نے شہریوں کو ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھائے ہیں۔ اس سے پہلے، اسرائیل نے بدھ کو آشرے کے طور پراستعمال کی جانے والی اقوام متحدہ کی عمارت پر حملہ کرنے کے لئے یہی وجہ بتائی۔ “کمانڈ اور کنٹرول سینٹر” میں حماس کے دہشت گردوں پرحملہ کرنا، جس میں کم ازکم 17 لوگ مارے گئے۔ وہیں، حملے سے پہلے اسرائیلی فوج نے جمعرات کو شمالی غزہ کے کئی حصوں میں رہنے والے زیادہ سے زیادہ لوگوں کوغزہ شہرکے مغربی حصے میں پناہ لینے کی وارننگ دی تھی۔ ساتھ ہی کہا تھا کہ ان علاقوں میں اضافی سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ فوجی مہم چلائی گئی۔
غزہ میں نیا سیکورٹی کاریڈورقائم کررہا ہے اسرائیل: نیتن یاہو
اس سے پہلے، اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ اسرائیل غزہ پٹی میں ایک نیا سیکورٹی کاریڈوقائم کررہا ہے، جس کے سبب رفح شہر کو فلسطینی علاقے سے کاٹ دیا جائے گا۔ نیتن یاہو نے اس سیکورٹی گلیارے کو ‘موراگ کاریڈور’ کا نام دیا ہے، جو رفح اور خان یونس کے درمیان ہوگا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ یہ ایک “دوسری فلاڈیلفیا کوریڈور” ہوگا۔ مصرکے ساتھ سرحد کے جنوب کی طرف غزہ کی طرف، جومئی 2024 سے اسرائیلی کنٹرول میں ہے۔ نیتن یاہونے کہا کہ ہم پٹی کاٹ رہے ہیں اورحماس پرقدم قدم پردباؤ بڑھا رہے ہیں تاکہ وہ ہمارے یرغمالیوں کوہمارے حوالے کرے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
اے آر مرگادوس کی ہدایت کاری میں بننے والی 'سکندر' ایک ایکشن تھرلر فلم ہے۔…
اکھلیش یادو نے کہا، "بی جے پی پچھلے دروازے سے ریزرویشن چھیننے کی کوشش کر…
وقف ترمیمی ایکٹ پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سید ناصر حسین نے کہا کہ…
کپکوٹ تھانہ انچارج نے بتایا کہ مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے…
مختلف سرکاری اسکولوں کی طالبات کی ہوئی HPV ویکسینیشن۔ یہ ویکسین زندگی بچانے والی ہے…
Vizhinjam بھارت کا پہلا میگا ٹرانس شپمنٹ کنٹینر ٹرمینل ہے، جو جدید آٹومیشن، جدید ترین…