بین الاقوامی

Allah keeps me alive for a reason: Sheikh Hasina: ’’اللہ میری حفاظت کرتا ہے…شاید وہ مجھ سے اچھا کام لینا چاہتا ہے…‘‘، سوشل میڈیا پر شیخ حسینہ نے کہی یہ بڑی بات

نئی دہلی: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ اللہ نے انہیں کسی وجہ سے زندہ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن آئے گا جب عوامی لیگ کے ارکان کو نشانہ بنانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب وہ سوشل میڈیا پر اپنی پارٹی کے لیڈران کے اہل خانہ سے بات چیت کر رہی تھیں۔ گزشتہ اگست میں شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش میں اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ وہ اپنا ملک چھوڑ کر ہندوستان آگئی تھیں۔

حسینہ نے بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو نشانہ بنایا اور انہیں ’ایک ایسا شخص قرار دیا جس نے کبھی عوام سے محبت نہیں کی۔‘ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم نے کہا، ’’اس نے بڑی شرح سود پر چھوٹی رقم ادھار دی اور اس رقم کو بیرون ملک شاہانہ زندگی گزارنے کے لیے استعمال کیا۔ ہم تب اسے سمجھ نہیں پائے، اس لیے ہم نے اس کی خوب مدد کی، لیکن لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، اس نے خود کے لیے اچھا کیا، پھر اس نے اقتدار کی ایسی ہوس پیدا کی جو آج بنگلہ دیش کو جلا رہا ہے۔‘‘

77 سالہ لیڈر نے کہا کہ ترقی کے ماڈل کے طور پر دیکھا جانے والا بنگلہ دیش اب ایک ’دہشت گرد ملک‘ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے لیڈران اور کارکنوں کو اس طرح مارا جا رہا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، عوامی لیگ، پولیس، وکیل، صحافی، فنکار، سب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘‘

اپنے والد اور بنگلہ دیش کے پہلے صدر شیخ مجیب الرحمان سمیت اپنے پورے خاندان کے ہولناک قتل کو یاد کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے کہا، ’’میں نے ایک ہی دن میں اپنے والد، والدہ، بھائی، سبھی کو کھو دیا، اور پھر انہوں نے ہمیں ملک واپس آنے نہیں دیا، مجھے اپنے لوگوں کو کھونے کا درد معلوم ہے، اللہ میری حفاظت کرتا ہے، شاید وہ میرے ذریعے کچھ اچھا کرانا چاہتا ہے۔ جن لوگوں نے یہ جرم کیا ہے، ان کو سزا ملنی چاہیے۔ یہ میرا وعدہ ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Environmental Warriors 4.0: کشن پور میں انوائرمنٹل واریرز4.0 پروگرام، سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ ہوں گے مہمان خصوصی

انوائرمنٹل واریرز کی ٹیم نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد جنگلات اور جنگلی حیات…

9 hours ago

Pahalgam Attack: پہلگام حملے پر مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا- پی ایم مودی کی قیادت میں سوچ سمجھ کر لیے جائیں گے فیصلے

مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں…

10 hours ago

Mandsaur Accident: مدھیہ پردیش کے مندسور میں بڑا حادثہ، 11 لوگوں کی گئی جان، چار کی حالت تشویشناک

ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڈا بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنے…

10 hours ago