بین الاقوامی

Indian diplomat meets Afghanistan’s FM Muttaqi: ہندوستانی حکام نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کی بہتری پر دیا زور

ہندوستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اتوار کے روز کابل میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی اور رکے ہوئے منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے اور افغانیوں کو دوبارہ ویزا جاری کرنا شروع کرنے پر بات کی۔ جوائنٹ سکریٹری آنند پرکاش کی قیادت میں، جو وزارت خارجہ (MEA’s) PAI (پاکستان، افغانستان اور ایران) ڈویژن کے سربراہ ہیں، ہندوستانی وفد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امیر خان متقی اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

ہندوستان نے حال ہی میں افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ اپنی مصروفیات کو دوبارہ شروع کیا ہے، جب خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے اس سال جنوری میں امیر خان متقی کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی تھی۔ مسری کی وہ ملاقات اگست 2021 میں افغانستان حکومت پر قبضے کے بعد طالبان کے ساتھ ہندوستان کی پہلی باضابطہ بات چیت تھی۔

افغانستان نے جاری کیا بیان

تازہ میٹنگ کے بعد افغانستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’آنند پرکاش نے کہا کہ ان کا ملک افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کی امید رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان افغانستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا اور کچھ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ رکے ہوئے منصوبوں پر کام دوبارہ شروع کرنے کا خواہش مند ہے۔‘‘

اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وفد نے دو طرفہ سیاسی تعلقات کے ساتھ ساتھ تجارت، ٹرانزٹ اور حالیہ علاقائی سیاسی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغانستان اور بھارت کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات کی توسیع پر زور دیا اور کہا کہ اس وقت افغانستان میں سرمایہ کاری کے اچھے مواقع موجود ہیں۔ افغان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم نے ہندوستانی سرمایہ کاروں کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانے اور افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی۔‘‘ وزیر خارجہ متقی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان اور ہندوستان کے درمیان لوگوں کی نقل و حرکت میں سہولت ہونی چاہیے اور خاص طور پر تاجروں، مریضوں اور طلباء کے لیے ویزوں کا اجرا معمول پر آنا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

50 minutes ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

1 hour ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

11 hours ago