قومی

Attack on Ramji Lal Suman’s convoy: علی گڑھ میں کرنی سینا نے کیا رکن پارلیمان رام جی لال سمن کے قافلے پر حملہ، اکھلیش یادو نے کہا-رکن اسمبلی پر حملہ جمہوریت کے لیے ہے شرمناک

رانا سانگا کے حوالے سے بیان دینے کے بعد جاری تنازعے کے بیچ اتوار کو علی گڑھ میں سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی رام جی لال سمن کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ کرنی سینا کے عہدیداروں اور کارکنوں نے گوبھانہ ٹول پلازہ کے قریب رام جی لال سمن کے قافلے پر حملہ کیا اور ان کے قافلے میں شامل گاڑیوں پر ٹائر اور پتھر پھینکے گئے۔ جس کی وجہ سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاہم رکن پارلیمنٹ رام جی لال سمن مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات کر دی گئی اور حالات کو قابو میں کر لیا گیا۔

جب تک رام جی لال سمن معافی نہیں مانگتے، ایسے حملے ہوتے رہیں گے: کرنی سینا

واضح رہے کہ کرنی سینا نے پہلے ہی رام جی لال سمن کے قافلے پر حملے کی دھمکی دی تھی۔ اس کے بعد بھی حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پولیس انتظامیہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری لیتے ہوئے کرنی سینا کے ریاستی صدر درگیش سنگھ نے کہا کہ جب تک رام جی لال سمن رانا سانگا پر دیے گئے اپنے بیان پر معافی نہیں مانگتے، اس طرح کے حملے ہوتے رہیں گے۔

مظالم کے شکار دلتوں سے ملنے جا رہے تھے رام جی لال سمن

رکن پارلیمان رام جی لال سمن بلند شہر کے کوتوالی دیہات علاقے کے سنہرا گاؤں میں تھار گاڑی کے ذریعے کچل کر ماری گئی دلت خاتون کے اہل خانہ اور تین زخمی افراد سے ملنے جا رہے تھے۔ لیکن پولیس انتظامیہ نے انہیں گوبھانہ ٹول پر روک دیا، جس کی وجہ سے سماج وادی پارٹی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان کافی نوک جھونک بھی ہوئی۔ اس کے بعد ایم پی رام جی لال سمن نے انتظامیہ پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’میں دلتوں کا درد سننے بلند شہر جا رہا تھا لیکن انتظامیہ نے مجھے زبردستی روک کر واپس بھیج دیا۔ اتر پردیش میں جنگل راج ہے اور دلتوں پر ہو رہے مظالم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔‘‘

اپنے قافلے پر ہوئے حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رام جی لال سمن نے کہا ’’یہ ٹول ہے اور پولیس انتظامیہ نے ہمیں روکا۔ معاملہ بہت سنگین ہے۔ بلند شہر میں دلتوں پر ظلم کے 6 واقعات ہو چکے ہیں۔ اس وقت پورے اترپردیش میں دلتوں پر مظالم کی باڑھ آئی ہوئی ہے۔ ان کی (دلت خاندان) کی نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری کی جا رہی ہے، ان کی شادی کے جلوس کو روکا جا رہا ہے اور بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کو توڑا جا رہا ہے۔ یہ سب نہایت تشویش ناک ہے۔‘‘

ایک رکن اسمبلی پر حملہ جمہوریت کے لیے ہے شرمناک: اکھلیش یادو

رام جی لال سمن پر کے قافلے پر حملے کے بعد سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اسے ایک سنگین سازش قرار دیتے ہوئے یوگی حکومت اور انٹیلی جنس نظام پر سوال اٹھائے ہیں۔ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’معزز ایم پی رام جی لال سمن کے قافلے پر ٹائر اور پتھر پھینکنا ایک جان لیوا حملہ ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں ٹائر جمع کرنا اور حملہ کرنا ایک سوچی سمجھی سازش کی طرف اشارہ ہے۔ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے یا دانستہ غفلت۔‘‘

اکھلیش یادو نے مزید کہا ’’اگر حکومت اور انتظامیہ سب کچھ جاننے کے باوجود آنکھیں بند کر رہی ہے، تو یاد رکھیں کہ انارکی کسی کو نہیں بخشے گی۔ اگر بی جے پی اور اس کے اتحادی آج خاموش ہیں تو مستقبل میں وہ بھی ایسے پرتشدد عناصر کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ ایک رکن اسمبلی پر حملہ جمہوریت کے لیے شرمناک ہے۔ کیا سرکار اس لیے چپ ہے کہ رکن اسمبلی کا تعلق پی ڈی اے (پچھڑے، دلت اور اقلیتی) طبقے سے ہے، یا حکومت نے انارکی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں؟‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Sleeper Bus Fire Accident: نوئیڈا سے مہوبہ جا رہی سلیپر بس بنی آگ کا گولہ، یمنا ایکسپریس وے پر 9 مسافروں کی جل کر دردناک موت

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…

1 hour ago

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

11 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

11 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

12 hours ago