کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سید ناصر حسین
احمد آباد: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سید ناصر حسین نے کہا کہ ملک میں جمہوری عمل کو تباہ کیا جا رہا ہے، ایک پارٹی اقتدار میں قابض رہنا چاہتی ہے اور تمام اداروں پر اپنا کنٹرول رکھنا چاہتی ہے، آئین کی حفاظت اور جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لیے، کانگریس پارٹی کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔ اس کے لیے تنظیم کو کھڑا کرنا ضروری ہے۔ اسی لیے ہم نے اے آئی سی سی کے اراکین کو کال دی ہے کہ ہم لوگوں کو پورے سال محنت کر کے تنظیم کو کھڑا کرنا ہے۔ انہوں کہا، ’’تنظیم سے انتخاب، انتخاب سے ہمارا ملک۔‘‘
وقف ترمیمی ایکٹ پر انہوں نے کہا، ’’کانگریس اور کئی اپوزیشن جماعتوں نے ایک طرفہ اسٹینڈ لیتے ہوئے کہا ہے کہ بل غیر آئینی ہے اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ اسی طرح کا اسٹینڈ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر لیا ہے، بل کے خلاف ووٹ کیا ہے۔‘‘
پی ایم مودی پر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام گاتے ہوئے کانگریس ایم پی نے کہا، ’’وزیر اعظم نے ایک ٹیلی ویژن پلیٹ فارم سے ملک کو گمراہ کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے جھوٹ کو بنیاد بنا کر وقف کے خلاف اور ایک کمیونٹی کے خلاف بات کرنے کی کوشش کی۔ یہ لوگ پوری طرح ایکسپوز ہو گئے ہیں۔ سید ناصر حسین نے کہا، ’’ہم لوگوں نے پارلیمنٹ کے اندر وقف کو لے کر جو سوال اٹھائے تھے، اس کا ایک بھی جواب نہیں دیا گیا۔ اس کا مطلب جھوٹ کی بنیاد پر یہ بل (قانون) بنا ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
بھارت نے 85 تمغوں کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں چوتھی پوزیشن حاصل کی، 21…
وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…
ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…
چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیہ باگچی کی بنچ نے سپریم کورٹ کے…
امریکہ کا روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر بھاری محصولات عائد کرنے…
جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…