بین الاقوامی

GCC leaders call for halt to war crimes in Gaza: ہم فلسطین کی غیر متزلزل سپورٹ کا اعادہ کرتے ہیں،خلیج تعاون کونسل کے رہنماؤں نے کیا اعلان

خلیج تعاون کونسل کے رہنماؤں نے اتوار کے روز غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم، اس کی آبادی کی نقل مکانی اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔کویت میں سربراہی اجلاس کے دوران، رہنماؤں نے فلسطینی کاز اور جون 1967 سے مقبوضہ تمام فلسطینی علاقوں پر فلسطینی خودمختاری اور مشرقی یروشلم کے دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی مضبوط حمایت پر زور دیاہے۔جی سی سی کی سپریم کونسل کے 45ویں اجلاس میں جاری کردہ “کویت اعلامیہ” میں علاقائی اور عالمی سیاسی، سلامتی اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے میں خلیجی ممالک کے بڑھتے ہوئے کردار کی تعریف بھی کی گئی ہے۔رہنماوں نے امن و سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بننے والے مسائل کو حل کرنے اور ملکوں کے درمیان بین الاقوامی مکالمے اور مواصلات کو بڑھانے کے لیے جی سی سی کے تعاون کی بھی تعریف کی۔

“سپریم کونسل نے غزہ میں قتل و غارت اور اجتماعی سزا، آبادی کی نقل مکانی، اور شہری سہولیات اور بنیادی ڈھانچے بشمول صحت کی سہولیات، اسکولوں اور عبادت گاہوں کی تباہی، بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر روک لگانے کی بات کہی ہے۔جی سی سی کے رہنماؤں نے نومبر میں سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی قراردادوں کا بھی خیرمقدم کیا جس میں غزہ جنگ کو روکنے، مستقل اور جامع امن کے حصول، عرب امن اقدام کے مطابق دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لیے بین الاقوامی کارروائیوں میں اضافہ کرنا تھا۔

جی سی سی سپریم کونسل نے غزہ، لبنان، اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی جارحیت کے ساتھ یروشلم، اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات پر خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ شہریوں کے تحفظ، جنگ کے خاتمے اور پائیدار حل پر سنجیدہ مذاکرات کےلیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیے میں غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کےلیے قطر کی کوششوں کوسراہا گیا جبکہ یمن میں سیاسی عمل کی بحالی کےلیے سعودی عرب اور عمان کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

قبل ازیں خلیج تعاون کونسل کی سپریم کونسل کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور  دیتے ہوئے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی پھر مذمت کی۔انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد میں اپنا کردار ادا کرے۔امیر کویت نے کہا کہ ’غزہ میں شہریوں کو تحفظ  اور انہیں امداد فراہم کی جانی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہم فلسطین کی غیر متزلزل سپورٹ کا اعادہ کرتے ہیں۔ قبضے کے خاتمے، تمام سیاسی حقوق کے حصول اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق مشرقی یروشلم کو  فلسطین کا دارالحکومت بنانے کے ساتھ ایک آزاد ریاست کے قیام کا اعادہ کرتے ہیں۔ہم غزہ میں جنگ بندی کے حصول کےلیے قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور کشیدگی کی جانب ایک قدم کے طور پر لبنان میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

امیر قطر نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی سپورٹ کا اعادہ  کیا او دو ریاستی حل پر زور دینے کی سعودی کوششوں کی حمایت کی۔کویتی خبررساں ایجنسی کونا کے مطابق جی سی سی اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم سلمان بن حمد آل خلیفہ، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زید آل نہیان اورعمان کے نائب وزیراعظم برائے کابینہ سید فہد بن محمود السعید نے شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Rakesh Tikait Arrest: کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ کو پولیس نے کیا گرفتار، کسانوں کی مہاپنچایت میں جا رہے تھے بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر

کسان لیڈرراکیش ٹکیٹ کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ علی گڑھ پولیس انہیں تھانے لے گئی، جہاں…

2 minutes ago

Man made Spacecraft: پہلی بار سورج کی فضا میں پہنچا انسان کا بنایا ہوا خلائی جہاز، جانئے کیسے یہ ممکن ہوا؟

سورج ہمارے نظام شمسی کا مرکز ہے۔ یہ زمین پر توانائی کا سب سے بڑا…

1 hour ago

Fadnavis to be sworn in as Maharashtra CM: دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے ہوں گے نئے وزیراعلیٰ،قانون ساز پارٹی کے لیڈر کئے گئے منتخب

کل آزاد میدان میں فڑنویس کی حلف برداری ہوگی ،البتہ اس حلف برداری تقریب میں…

3 hours ago