قومی

PM’s silence on US tariffs is a threat to the economy: امریکی ٹیرف پر وزیر اعظم کی خاموشی معیشت کے لیے بڑا خطرہ: پون کھیڑا

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان سمیت کئی ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد ملک کی سیاسی فضا میں نئی ہلچل مچ گئی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑی تشویش یہی ہے کہ اس حساس مسئلے پر ملک کے وزیر اعظم خاموش ہیں۔

وزیر اعظم کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا

پون کھیڑا نے کہا کہ امریکہ کھلے عام ہمارے ملک، ہماری معیشت اور ہمارے شیئر بازار کا مذاق اُڑا رہا ہے، لیکن وزیر اعظم کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے کئی اہم ممالک جیسے کینیڈا، چین، تائیوان، برطانیہ، یورپی یونین نے اپنے اپنے طریقوں سے امریکہ کے فیصلے کا جواب دیا ہے یا اس کی تیاری کر رہے ہیں، مگر ہندوستان کی جانب سے اب تک کوئی واضح پالیسی یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر عوام کو اعتماد میں لیں

کانگریس لیڈر نے سوال کیا کہ آخر امریکی ٹیرف کے خلاف ہندوستان کی حکمت عملی کیا ہے؟ نہ عوام کو معلوم ہے، نہ اپوزیشن کو، اور نہ ہی پارلیمنٹ کو۔ ان کے مطابق یہ معاملہ صرف اقتصادیات تک محدود نہیں بلکہ قومی خودمختاری، برآمدات، سرمایہ کاری اور عام آدمی کی روزمرہ زندگی سے جڑا ہوا ہے۔ پون کھیڑا نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر عوام کو اعتماد میں لیں، کوئی واضح بیان دیں تاکہ معیشت اور شیئر بازار پر عوام کا بھروسہ قائم رہے۔ ان کے مطابق خاموشی کسی صورت میں مناسب نہیں، کیونکہ اس سے غیر یقینی کی صورت حال پیدا ہو رہی ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان پر 26 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے، جب کہ چین پر 34 فیصد، یورپی یونین پر 20 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد، جاپان پر 24 فیصد، ویتنام پر 46 فیصد اور تائیوان پر 32 فیصد ٹیرف عائد کیے گئے ہیں۔ چین نے اس کے جواب میں امریکہ پر 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس طرح کی ٹیرف وار سے اشیاء مہنگی ہوں گی، خریداری میں کمی آئے گی اور اس سے عالمی معیشت کی رفتار سست پڑ سکتی ہے، جس کا براہ راست اثر سرمایہ کاروں کے اعتماد پر بھی پڑے گا۔ پون کھیڑا نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب ہندوستان کو مضبوط اور متحرک قیادت کی ضرورت ہے، جو عالمی سطح پر اپنے موقف کا کھل کر اظہار کرے، نہ کہ خاموشی اختیار کرے۔

Habiburrahman

Recent Posts

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

23 minutes ago

India US Trade: بھارت نے امریکی محصولات کی تجویز پر واضح کیا اپنا موقف، تجارتی معاہدے کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور

امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…

34 minutes ago

US proposes fresh tariffs on India: امریکہ نے بھارت، چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی پیش کی تجویز

ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…

10 hours ago