سیاست

بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر مظالم کے خلاف “جاگرتو بنگلہ”کا وفد کل بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر پیش کرے گا میمورنڈم

ہم آپ کو “جاگرتو بنگلہ” کے زیر اہتمام ایک اہم موضوع کو کورکرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ اس تقریب کا مقصد بنگلہ دیش میں سنتانی اور دیگر اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے غیر انسانی مظالم اور جھوٹے الزامات میں مذہبی گرو کو جیلوں میں ڈالے جانے کے خلاف بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک میمورینڈم  پیش کریں گے۔اس تقریب میں آچاریہ پون ترپاٹھی ، شری رنجن چودھری ،شری سبھاگت داس ، شری نرنجن بوس شریک ہوں گے۔

جاگراتو بنگلہ سناتنی بنگالی زبان بولنے والے تارکین وطن کے لوگوں کی ایک تنظیم ہے جو بنگالی زبان، ادب، رسومات اور ثقافت کے تحفظ، ترقی اور فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔ یہ تنظیم دنیا میں بنگالی بولنے والوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج کرتی ہے اور متاثرین کو امداد فراہم کرتی ہے۔

وہیں دوسری جانب تپسوی چھاؤنی مندر ایودھیا کے جگد گرو پرمہنس آچاریہ نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں پرمبینہ  حملوں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت بنگلہ دیش میں ہونے والے ان حملوں میں مداخلت کرے اور ہندوؤں کی حفاظت کرے۔آچاریہ پرمہنس نے کہا کہ وہاں ہندو بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری کے واقعات ہو رہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بنگلہ دیش میں ہندو نہیں بچتے تو وہاں کے مسلمانوں کی حالت بھی مشکل میں پڑ سکتی ہے۔پرمہنس اچاریہ نے بنگلہ دیش کی حکومت، وزیر اعظم، وہاں کی عدالتوں اور دہشت گردوں کو خبردار کیا کہ وہ بروقت چوکنا رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسان دوست ہیں لیکن اگر وہاں پر ہندوؤں پر حملے بند نہ ہوئے تو بدلہ لیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔
Abu Danish Rehman

Recent Posts

Azamgarh triple murder: یوپی میں  دو پجاریوں، بیوی اور بیٹے کے قاتل کا انکاؤنٹر ہلاک، اعظم گڑھ میں 8 گھنٹے بعد یرغمالی ڈرامہ ختم

وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً…

21 minutes ago

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

11 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

11 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

12 hours ago