قومی

Gajendra Singh Shekhawat reaction on PM Modi Poster: کانگریس کے ذریعہ وزیراعظم مودی کا پوسٹر لگائے جانے پر بی جے پی رہنما گجیندر سنگھ شیخاوت نے کی سخت تنقید

جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں کانگریس نے وزیر اعظم نریندرمودی کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹر شیئر کیا، جس میں پی ایم مودی کا سر اور ہاتھ  پیر غائب نظر آئے۔ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے لکھا، ’’ذمہ داری کے وقت غائب‘‘۔ بی جے پی نے پوسٹر شیئر کرنے پر کانگریس پر جوابی حملہ کیا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر گجیندر سنگھ شیخاوت نے پوسٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے:

’’غائب‘‘ یہی تو وہ چاہتے ہیں کہ مودی جی ہوتے۔
کیونکہ ان کے بارے میں سوچنا ہی ان کے شیطانی ارادوں اور مذموم وجود کے لیے خطرہ ہے۔‘‘
گجیندر سنگھ شیخاوت نے اپنے ٹوئیٹ میں کانگریس پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں INC کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی خواہش یہی ہے کہ کاش مودی جی نہ ہوتے۔ کیونکہ ان کا صرف ہونا ہی کانگریس کے بیہودہ ارادوں اور مذموم وجود کے لیے نہایت خطرناک ہے۔

اس سے قبل بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے پوسٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کانگریس والے اس چٹان کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ ملک کا وزیر اعظم ہے۔ جہاں راہل گاندھی کی مرضی کے بغیر کوئی پتہ نہیں ہلتا، راہل گاندھی کے کہنے پر پوسٹس بنتی ہیں، جس سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ اس اہم وقت میں بھارت کو کمزور کیا جائے اور کانگریس پاکستان کو اشارہ دے رہی ہے۔ ہم اس  طاقت کو مٹی میں ملا دیں گے جس نے بھی ہماری طرف دیکھنے کی کوشش کی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’دنیا بھر میں بسنے والے ہندوستانی نژاد لوگ پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کر رہے ہیں، پاکستان کی نیت اور مقصد کبھی پورا نہیں ہوگا، پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک افسر نے سر کو جسم سے جدا کرنے کا اشارہ کیا اور کانگریس ایسی پوسٹیں کرتی ہے، کانگریس کہتی ہے پاکستان، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Elon Musk wrote, “Thank you, Rahul: راہل گاندھی کے جواب سے خوش ہوئے ایلون مسک، بولے شکریہ راہل، یہ واقعی تشویش ناک ہے

راہل گاندھی نے ایلون مسک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا، ’’ایلون، بھارت…

59 minutes ago

Abhijit Deepke, founder of CJP: کس خاتون نے ابھجیت دیپکے کی پیشانی چومی؟ جذباتی ہو کر بولے، میرا نیا خاندان

ابھجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے بنگلورو میں ملنے والی…

2 hours ago

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

12 hours ago