قومی

Farmer’s Protest:آج دہلی کوچ کریں گے کسان،نوئیڈا پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ٹریفک ایڈوائزری،جانئے کیا ہوگا نیا روٹ؟

نئی دہلی: بھارتیہ کسان پریشد اورکسان مزدورمورچہ سمیت متعدد کسان تنظیموں کے احتجاج کے پیش نظر نوئیڈا ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس دوران کئی راستوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب یہ جانکاری دی گئی ہے کہ دہلی میں کسان اپنے مسائل کو لے کر احتجاج کریں گے،کسانوں نے اس سلسلے میں انتظامیہ کو تجویز پیش کی ہے۔ اس احتجاج  کے دوران دہلی پولس اور گوتم بدھ نگر پولس کی طرف سے گوتم بدھ نگر سے دہلی سرحد تک تمام سرحدوں پر بیریئر لگا کر سخت چیکنگ کی جائے گی۔

پولیس نے دہلی آنے والے لوگوں سے میٹرو کا زیادہ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ یمنا ایکسپریس وے اور دیگر بڑے راستوں پر مال گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں:

جانئے کیا ہوگا نیا روٹ؟ 

1. چِلا بارڈر سے گریٹر نوئیڈا کی طرف جانے والی گاڑیاں سیکٹر 14اے فلائی اوور، گول چکر چوک، سیکٹر 15، سندیپ پیپر مل چوک، جھنڈ پورہ چوک سے ہوتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچ سکیں گی۔

2. ڈی این ڈی بارڈر سے دہلی جانے والی گاڑیاں فلم سٹی فلائی اوور، سیکٹر 18 کے ذریعے ایلیویٹڈ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچ سکیں گی۔

3. کالندی بارڈر دہلی سے آنے والی گاڑیاں سیکٹر 37 کے راستے مہامایا فلائی اوور کے ذریعے اپنی منزل تک پہنچ سکیں گی۔

4. گریٹر نوئیڈا سے دہلی کی طرف جانے والی گاڑیاں چرکھا چکر سے کالندی کنج کے راستے اپنی منزل تک پہنچ سکیں گی۔

5. گریٹر نوئیڈا سے دہلی کی طرف جانے والی گاڑیاں حاجی پور انڈر پاس سے کالندی کنج کی طرف اور سیکٹر 51 سے ماڈل ٹاؤن کے راستے سیکٹر 60 تک اپنی منزل کی طرف جا سکیں گی۔

6. پیری فیرل ایکسپریس وے سے اترنے کے بعد سرسا، پری چوک کے راستے دہلی جانے والی ٹریفک سرسا میں اترنے کے بجائے دادری، ڈاسنا کے راستے اپنی منزل تک پہنچ سکے گی۔

7. ڈائیورشن کے دوران ہنگامی گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر بھیجا جائے گا۔

8. اس دوران ٹریفک ہیلپ لائن نمبر ہے – 9971009001۔

Amir Equbal

Recent Posts

Eknath Shinde News: صرف 45 منٹ کی ملاقات میں مان گئے ایکناتھ شندے، فڑنویس حکومت میں بنیں گے نائب وزیراعلیٰ

ایکناتھ شندے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ گورنر سے مل کرحکومت بنانے…

8 hours ago

127 ہندوستانی کمپنیاں net-zero کے اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رپورٹ

بھارت میں تقریباً 25 کمپنیاں، جن میں زیادہ تر پاور، سیمنٹ اور کان کنی کے…

9 hours ago

ICC Ranking:ہیری بروک کو ٹیسٹ رینکنگ میں بڑا فائدہ ملا،یشسوی جیسوال کو شکست دے کر دوسرا مقام کیا حاصل

کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور…

9 hours ago

امریکہ نے بھارت کو 1.2 بلین ڈالر کے MH-60R ہیلی کاپٹر آلات کی فروخت کی منظوری دی

ہیلی کاپٹروں کی خریداری سے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جس سے ہند-بحرالکاہل…

10 hours ago

Su-30 کو بحری دستوں میں اپ گریڈ کیا گیا، ڈی اے سی نے 21,772 کروڑ روپے کی دفاعی تجاویز کو منظوری دی

جیٹ طیاروں کے لئے ایک الیکٹرانک جنگی نظام کے ساتھ ساتھ ٹینکوں کی گاڑیوں اور…

10 hours ago