چھتیس گڑھ کے بستر علاقے سے صحافی اور یوٹیوبر مکیش چندراکر کے قتل کے اہم ملزم سریش چندراکر کو اتوار5 جنوری کی رات حیدرآباد میں ریاست کی بیجاپور پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم (SIT) نے گرفتار کرلیا ۔بستر پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ سریش کے بھائی رتیش چندراکر، دنیش چندراکر اور مہیندر کو ہفتہ 4 جنوری کو گرفتار کیا گیا۔ افسر نے کہا، ‘رتیش کو رائے پور سے گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ دنیش اور مہندر کو بیجاپور سے حراست میں لیا گیا تھا۔’ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں مزید تلاشی لی جارہی ہے۔ افسر نے کہا، ‘ہم ابھی گرفتاری کے بارے میں مزید معلومات نہیں دے سکتے، کیونکہ اس سے کیس سے متعلق دیگر لوگوں کو خبردار ہوسکتے ہیں۔’
نئے سال کے پہلے دن 33 سالہ صحافی مکیش چندراکر کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ان کے بھائی یوگیش نے دی تھی۔ انہوں نے رائے پور میں اپنے ایک ساتھی کو بتایا تھا کہ وہ ایک مقامی ٹھیکیدار سے ملنے جا رہے ہیں۔ دو دن بعد 3 جنوری کو ان کی لاش بیجاپور کے چٹن پارہ بستی میں سڑک کے ٹھیکیدار سریش چندراکر کے احاطے میں ایک سیپٹک ٹینک میں ملی۔ پولیس کو ٹینک کنکریٹ کے سلیب سے حال ہی مںی بند کیا گیا تھا۔
ٹھیکیدار کے خلاف رپورٹ کر دی گئی
کچھ دن پہلے مکیش نے ٹھیکیدار سریش چندراکر کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی، جس میں بستر میں 120 کروڑ روپے کے سڑک کی تعمیر کے پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا۔ اس انکشاف کے بعد حکومت نے ٹھیکیدار کی سرگرمیوں کی چھان بین شروع کردی۔ پولیس نے بتایا کہ اب تک تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سریش چندراکر کے بھائی دنیش چندراکر اور رتیش چندراکر شامل ہیں۔ سریش فرارہے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹھیکیدار کے لوگوں سمیت کئی مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
سریش چندراکر مرکزی ملزم ہیں
بستر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ٹھیکیدار سریش چندراکر اس معاملے میں اہم ملزم ہیں۔ مکیش چندراکر نے کئی قومی میڈیا آؤٹ لیٹس کے لیے بطور معاون کے طور پر بھی کام کیا کرتے تھے۔ حال ہی میں بیجاپور میں سڑک کی تعمیر میں گھوٹالے کا پردہ فاش کیا تھا، جس کے بعد مقامی ٹھیکیداروں کے خلاف سرکاری طور پر تحقیقات شروع ہوئی تھی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس کے قتل کا براہ راست تعلق اس کے انکشافات سے ہے۔ صحافی مکیش چندراکر نے قبل ازیں اپریل 2021 میں ٹیکول گوڈا قتل عام کے بعد ماؤنوازوں کے ذریعہ اغوا کیے گئے کوبرا کمانڈو کی رہائی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، جس میں 29 سیکورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
صحافی کے پوسٹ مارٹم میں انکشاف ہوا کہ یہ ایک ظالمانہ قتل تھا، جس میں ان کے سر پر 15 فریکچر اور گردن ٹوٹی ہوئی تھی اور اس کا دل نکال لیا گیا تھا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ صحافی کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں نے پایا کہ ان جگر کے چار ٹکڑے ملے تھے، پانچ پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے 12 سالہ کیریئر میں ایسا کیس نہیں دیکھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق قتل کے ملزمان کی تعداد 2 سے زائد ہو گی۔
بھارت ایکسپریس
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت، جسے نوبل انعام یافتہ محمد یونس چلا رہے ہیں، نے…
جسٹس گوائی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ریاست کے پاس ان لوگوں کے لیے…
اقوام متحدہ کے ’مستقبل کے لیے سربراہی اجلاس‘ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے یہ…
ریپڈ ریل کو ”نمو بھارت ٹرین“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مسافروں کی…
مہاکمبھ کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 4 جنوری تک 183 ممالک…
دراصل اپنے حکم میں مرکزی حکومت کی جانب سے شہری اور مکانات کی وزارت نے…