قومی

Namo Bharat Train: دہلی سے میرٹھ کے سفر میں اب لگیں گی صرف 35 منٹ،جانئے کیا ہیں اس ٹرین کی خصوصیات اور کرایہ

Namo Bharat Train: حکومت ہند ملک کے رابطے کو بڑھانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ اس سمت میں وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی-میرٹھ نمو بھارت ٹرین کے ایک کوریڈور کا افتتاح کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت دہلی سے میرٹھ تک تیز رفتار ریل سروس شروع کی گئی ہے جس سے مسافروں کو آسان اور تیز سفر کا فائدہ ملے گا۔

دہلی سے میرٹھ کا سفر صرف 40 منٹ میں

نمو کوریڈور کے تحت چلنے والی اس تیز رفتار ریل ٹرین میں دہلی سے میرٹھ کا سفر صرف 40 منٹ میں مکمل کرنے کی صلاحیت ہے۔ پہلے یہ ٹرین صاحب آباد سے میرٹھ ساؤتھ تک چلتی تھی، لیکن اب اسے نیو اشوک نگر سے میرٹھ تک بڑھا دیا گیا ہے۔ نیو اشوک نگر سے صاحب آباد تک 13 کلومیٹر کے راستے پر کام مکمل ہو چکا ہے، اور اب یہ مکمل طور پر کام کر رہا ہے۔

نمو بھارت ٹرین کی خصوصیات

ریپڈ ریل کو ”نمو بھارت ٹرین“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ٹرین کئی خاص خصوصیات سے لیس ہے۔

پرکشش ڈیزائن اور آرام دہ سہولیات: نمو بھارت ٹرین مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہے، جس میں مسافروں کے لیے آرام دہ نشستیں دستیاب ہیں۔

اسمارٹ بیٹھنے کا انتظام: ٹرین میں 2×2 ٹرانسورس سیٹیں اور کھڑے سفر کے لیے کافی جگہ ہے۔

سیکیورٹی اور سہولیات: ٹرین میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے اہم ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ اور موبائل چارجنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

ڈائنامک روٹ میپ: مسافروں کے لیے ٹرین میں ڈائنامک روٹ میپ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس کے ذریعے وہ سفر کے دوران روٹ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

رفتار اور کرایہ

نمو بھارت ٹرین کو 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ٹرین 60 منٹ میں تقریباً 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ نیو اشوک نگر سے میرٹھ تک کے سفر کے لیے معیاری کلاس میں کرایہ 150 روپے اور پریمیم کلاس میں 225 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

’ون نیشن، ون الیکشن‘ پرہوئی جے پی سی کی پہلی میٹنگ، انتخابی خرچ پر پرینکا گاندھی نے پوچھے یہ سوال

ون نیشن، ون الیکشن سے متعلق بدھ کو ہوئی جے پی سی کی میٹنگ میں…

13 minutes ago

Mumbai Airport: آئیرپورٹ کونسل سے لیول-5 کی پہچان پانے والا بھارت کا پہلا ائیر پورٹ بنا ممبئی کا سی ایس ایم آئی اے : گوتم اڈانی

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا کہ  اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ(اے اے ایچ…

20 minutes ago

Champions Trophy 2025: پاکستان سے چھننے والی ہے چمپئنزٹرافی کی میزبانی، سامنے آئی بڑی جانکاری

پاکستان کے تین اسٹیڈیم کا کام پورا نہیں ہوسکا ہے۔ آئی سی سی چمپئنزٹرافی کے…

1 hour ago