اترپردیش کے بدایوں ضلع سے ایک حیران کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کے ایک گاؤں سے چوروں نے ٹرانسفارمر چوری کر لیاہے۔ جس کی وجہ سے اس گاؤں کے مکین 14 دسمبر سے بجلی کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ تاہم ٹرانسفارمر چوری ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ بجلی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
معاملہ بدایون ضلع کے اوگھیتی علاقے کے سورہا گاؤں کا ہے۔جہاں 250کلو واٹ کا ٹرانسفارمر چوری ہونے کے بعد یہاں کے لوگ 14 دسمبر سے بجلی سے محروم ہیں۔ مقامی لوگوں اور اہلکاروں کے مطابق چور قریبی کھیت سے ٹرانسفارمر اکھاڑ کر اس کے پرزے اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔ چوری کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور محکمہ بجلی نے تحقیقات شروع کی لیکن 25 دن گزرنے کے باوجود گاؤں میں نیا ٹرانسفارمر نہیں لگایا گیاہے۔ٹرانسفارمر نہ لگنے کی وجہ سے مقامی آبادی میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے، جنہیں اب بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ تقریباً پانچ ہزار کی آبادی والا یہ گاؤں اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ سب سے زیادہ متاثر وہ طلبہ ہیں جو فروری میں شروع ہونے والے اتر پردیش بورڈ کے امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء رات کو پڑھائی نہیں کر پاتے ہیں جس سے ان کا مستقبل خطرے میں پڑ جاگیاہے۔ گاؤں کے پردھان ستپال سنگھ نے بتایا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم اور گاؤں والوں کی روزمرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ انورٹر اور موبائل چارجنگ جیسی بنیادی ضروریات بھی دستیاب نہیں ہیں۔ گاؤں والوں میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔یوگیتی پاور سب اسٹیشن کے جونیئر انجینئر اشوک کمار نے بتایا کہ ٹرانسفارمر کی چوری کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مرمت کی تجویز حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔ ایک دو دن میں نیا ٹرانسفارمر لگا دیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
اڈیشہ کے ثقافتی ورثے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اڈیشہ کی…
دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان منگل کو کیا گیا تھا۔ دہلی کی 70…
گورنر ایوان فیڈروف نے بتایا کہ روسی افواج نے دوپہر کے وقت ایک رہائشی علاقے…
ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ ہر پیتھوجن کا پتہ لگانے کی کوشش کرنے…
حادثے کے بعد 40 زخمیوں میں سے 28 کو روئیا اسپتال اور 12 کو سی…
9 جنوری کو اتر پردیش میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ حالانکہ کچھ مقامات…