بین الاقوامی

Major Russian attack on Zaporizhia: یوکرین کے جنوبی شہر زاپوریزہیا پر روس کا بڑا حملہ، 13 لوگوں کی ہوئی موت، درجنوں افراد ہوئے زخمی

کیف: روس نے جنوبی یوکرین کے شہر زاپوریزہیا پر ایک بڑا میزائل حملہ کیا ہے۔ یوکرینی حکام کے مطابق حملے میں 13 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوئے ہیں۔ اس بڑے حملے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے زاپوریزہیا کے علاقائی گورنر ایوان فیڈروف نے بتایا کہ شہر میں مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے قریب دو بم گرے، جس سے صنعتی انفراسٹرکچر اور رہائشی عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا۔ فیڈروف نے کہا کہ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ اسٹیٹ سروس برائے ایمرجنسی نے کہا کہ حملے میں چار انتظامی عمارتوں اور 27 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا کہ حملے میں 13 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ زیلنسکی نے اس حملے کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں حملے کی خوفناک تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔

’’شہر پر جان بوجھ کر کیا گیا حملہ‘‘

ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا، ’’روسیوں نے زاپوریزہیا پر بمباری کی۔ یہ شہر پر جان بوجھ کر کیا گیا حملہ تھا۔ اب تک اس حملے میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تمام زخمیوں کو ضروری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔‘‘

 دنیا کے بڑے ممالک سے زیلینسکی کی اپیل

انہوں نے دنیا کے بڑے ممالک سے اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا، ’’متاثرین کے اہل خانہ سے میری تعزیت ہے۔ یہ بہت افسوسناک ہے کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک شہر پر فضائی بمباری سے زیادہ ظالمانہ کچھ نہیں ہے، یہ جانتے ہوئے کہ عام شہری نشانہ بنیں گے۔ دنیا کو روس پر دباؤ ڈالے کہ وہ ایسا نہ کرے۔ صرف طاقت کے ذریعے ہی اس طرح کی جنگ کو پائیدار امن کے ساتھ ختم کیا جا سکتا ہے۔

ٹرام اور بس کو بری طرح پہنچا نقصان 

یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے حملے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بتائیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں مسافروں کو لے جارہی ایک ٹرام اور بس کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

دوپہر کے وقت رہائشی علاقے پر بمباری

گورنر ایوان فیڈروف نے بتایا کہ روسی افواج نے دوپہر کے وقت ایک رہائشی علاقے پر بمباری کی اور حملے میں دو رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ اس سے قبل بدھ کے روز یوکرین کی فوج نے کہا تھا کہ اس نے روس میں ایندھن ذخیرہ کرنے کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Election Commission Inquiry Against Parvesh Verma: کام آگئی کجریوال کی شکایت، ایکشن میں الیکشن کمیشن،پرویش ورما کے خلاف جانچ کا دیا حکم

مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…

46 minutes ago

Aligarh Muslim University: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای میل کے ذریعے موصول ہوا پیغام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…

53 minutes ago

PM Modi-Emmanuel Macron Meeting: اگلے ماہ فرانس کا دورہ کرسکتے ہیں پی ایم مودی،دہلی انتخابات کے بعد تاریخ ہوسکتی ہے طے

فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…

1 hour ago

Maulana Mahmood Madani on CM Yogi Adityanath: وقف املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر مولانا محمود مدنی کا پلٹ وار

صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…

1 hour ago