Aligarh Muslim University: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی ہے۔ دھمکی کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکس ہوگئی جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی۔ اب یونیورسٹی کیمپس میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کی بڑی تعداد یہاں موجود ہے۔
دھمکی ملنے کی اطلاع سول لائنز پولیس اسٹیشن، دود پور، علی گڑھ کو دی گئی۔ یونیورسٹی پراکٹر کے دفتر نے پولیس اسٹیشن کو یہ اطلاع دی ہے۔ معلومات دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ’آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 9 جنوری کو صبح تقریباً 1.18 بجے پراکٹر کے ای میل پر tiwarisrijanyt@protonmail.com سے ایک گمنام ای میل موصول ہوا تھا اور اسے اے ایم یو کے دیگر سینئر محکموں کے سربراہوں کو بھی بھیجا گیا تھا۔ اس کا UPI نمبر 6387866385 ہے (کاپی منسلک ہے)۔ ‘
کارروائی کا مطالبہ
خط میں لکھا ہے، ’اس لئے، آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم مذکورہ ای میل کا نوٹس لیں اور مناسب کارروائی کریں۔‘ دھمکی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اے ایم یو کے سیکورٹی آفیسر عظیم اختر نے سول لائنز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس میں ای میل آئی ڈی اور یو پی آئی نمبر کی چھان بین کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بدھ کی رات دیر گئے 20 ای میلز پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے جن میں یونیورسٹی کے آفیشل ای میل آئی ڈی، رجسٹرار، پراکٹر وغیرہ شامل ہیں۔ ان میل نے سب کو چونکا دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے نہ صرف کیمپس کی سیکیورٹی بڑھا دی بلکہ کیمپس کی چیکنگ کے لیے پولیس اور بم اسکواڈ کو بھی طلب کیا۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Maha Kumbh: مہا کمبھ میں روزانہ 1 لاکھ عقیدت مندوں کو پرساد تقسیم کریں گے گوتم اڈانی
دھمکی آمیز میل میں لکھا ہے کہ میں نے کچھ طلبہ سے بات کی ہے۔ میں نے آپ کے احاطے میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا ہے۔ اگر مجھے دو دن میں میرے UPI نمبر پر 2 لاکھ روپے نہیں ملے تو میں بم دھماکہ کر دوں گا۔ غور سے سوچو، پھر عمل کرو۔ ای میل میں مزید لکھا ہے کہ، اگر آپ ہماری بات نہیں مانتے ہیں تو ہم آپ کی یونیورسٹی کے کھانے میں سور کے گوشت کی چربی کا تیل شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم یہ ہر روز کریں گے۔ دھمکی دینے والے شخص نے اپنا تعلق ایس ٹی گینگ سے بتایا ہے۔ پولیس بھی نہیں جانتی کہ یہ گینگ کہاں ہے کیونکہ اس کا نام پہلے کسی نے نہیں سنا۔
-بھارت ایکسپریس
میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک مسلسل مہا کمبھ کی خبریں نمایاں طور پر نشر کر…
مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…
فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…
صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…
سی ایم دھامی نے کہا ہے کہ دیو بھومی اتراکھنڈ میں عقیدت مندوں اور سیاحوں…