قومی

Tirupati Stampede: تروپتی مندر میں کیسے مچی بھگدڑ؟ اب تک 6 افراد کی جا چکی ہے جان، جانئے تفصیل

Tirupati Temple Stampede: بدھ (9 جنوری) کی رات تروپتی وشنو نواسم رہائشی کمپلیکس میں بھگدڑ میں چھ عقیدت مند ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عقیدت مندوں کی بڑی تعداد ویکنٹھ دوار پر درشن کے لیے ٹوکن لینے کے لیے جمع ہوئی، جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت ملیکا کے طور پر ہوئی ہے جو تمل ناڈو کی رہنے والی ہے۔

جانئے کیسے مچی بھگدڑ؟

 ویکنٹھ ایکادشی کے موقع پر ہزاروں عقیدت مند درشن کے لیے ٹوکن لینے پہنچے تھے۔ جمعرات کی صبح 5 بجے سے 9 کاؤنٹرز پر ٹوکن تقسیم کرنے کا پروگرام تھا۔ تروپتی شہر میں آٹھ مقامات پر ٹکٹوں کی تقسیم کے سینٹر قائم کیے گئے تھے، لیکن شُبھ اَوسر کو لے کر عقیدت مند پہلے ہی بڑی تعداد میں وہاں جمع ہو گئے اور شام کے وقت ایک اسکول میں قائم سینٹر پر بھیڑ بے قابو ہو گئی اور بھگدڑ مچ گئی۔

زخمیوں کو اسپتال میں کرایا گیا داخل

حادثے کے بعد 40 زخمیوں میں سے 28 کو روئیا اسپتال اور 12 کو سی آئی ایم ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا، حالانکہ بدقسمتی سے روئیا میں 4 اور سی آئی ایم ایس میں 2 کی موت ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

چندرا بابو نائیڈو نے کیا غم کا اظہار

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور امدادی کاموں کا وعدہ کیا۔ جہاں حادثے کے فوراً بعد، اس نے تروپتی انتظامیہ اور ٹی ٹی ڈی کے اہلکاروں کے ساتھ ایک ٹیلی کانفرنس کر کے جانکاری حاصل کی اور ضروری احکامات دیے۔ جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ خود دوپہر میں تروپتی پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس دوران، اپوزیشن وائی ایس آر سی پی نے حادثے کو لاپرواہی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم نے بھی اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ویکنتھا ایکادشی پروگرام

ویکنتھا ایکادشی جمعہ (10 جنوری 2025) کو منائی جائے گی۔ اس موقع پر، ٹی ٹی ڈی نے 10 جنوری سے 19 جنوری تک تروملا پہنچنے والے لاکھوں عقیدت مندوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Election Commission Inquiry Against Parvesh Verma: کام آگئی کجریوال کی شکایت، ایکشن میں الیکشن کمیشن،پرویش ورما کے خلاف جانچ کا دیا حکم

مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…

27 minutes ago

Aligarh Muslim University: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای میل کے ذریعے موصول ہوا پیغام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…

34 minutes ago

PM Modi-Emmanuel Macron Meeting: اگلے ماہ فرانس کا دورہ کرسکتے ہیں پی ایم مودی،دہلی انتخابات کے بعد تاریخ ہوسکتی ہے طے

فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…

46 minutes ago

Maulana Mahmood Madani on CM Yogi Adityanath: وقف املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر مولانا محمود مدنی کا پلٹ وار

صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…

1 hour ago