قومی

Delhi Assembly Election 2025: کانگریس نے پیاری دیدی یوجنا کا کیا اعلان، 2500 روپئے ہر ماہ دینے کا وعدہ

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے کانگریس نے بڑا وعدہ کیا ہے اور خواتین کو اپنی طرف راغب کرنے کے سلسلے میں بڑا قدم اٹھایا ہے. دہلی کانگریس دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ریاستی انچارج قاضی نظام الدین نے خواتین کو. 2500 روپئے دینے کا اعلان کیا. کرناٹک پردیش کمیٹی کے صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے پیاری دیدی یوجنا کا اجراء کیا۔ اس موقع پر دہلی کے ریاستی صدر دیویندر یادو، آل انڈیا مہیلا کانگریس کمیٹی کی چیئر پرسن الکا لانبا، جنرل سکریٹری سکھویندرسنگھ دینی، ترجمان اور وزیر پور کی امیدوار راگنی نائک اور ترجمان ابھے یادو موجود تھے۔

ڈی کے شیو کمار نے کہا ہم نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا، اسے کابینہ کی پہلی میٹنگ میں پورا کیا گیا۔ انہوں مہیلا لکشمی یوجنا کے ساتھ بجلی مفت دینے کا بھی ذکرکیا ۔
دہلی کانگریس نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ سے خواتین بہت پریشان ہیں۔  کانگریس نے ہمیشہ خواتین کا خیال رکھا ہے اور آگے بھی ہم رکھیں گے ۔
دیویندر یادو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس تمام خواتین کی مجبوریوں کو دور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کانگریس نے جس طرح سے خواتین کو 2000 دے رہی ہے، اسی طرح ہم دہلی میں بھی دینے کے لئے پابند عہد ہیں۔ انہوں نے اروند کیجریوال پر بڑا حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس لئے ہم ان کی ناکامیوں کو اجاگر کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ دہلی کے لئے کانگریس ضروری ہے۔

الکا لانبا نے اروند کیجریوال پر بولا بڑا حملہ، پنجاب میں خواتین سے جھوٹ بولنے کا الزام

آل انڈیا مہیلا کانگریس کمیٹی کی چیئرپرسن الکا لانبا نے پیاری دیدی یوجنا کے تحت کانگریس حکومت بننے پر پہلی کابینہ میں 2500 روپئے کو منظوری دینے کا وعدہ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

14 minutes ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

56 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…

2 hours ago