لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کوئلے میں ایسا کیا ہوتا ہے کہ اسے بجلی بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تو آج ہم آپ کو بجلی پیدا کرنے کے پروسس (عمل) کے بارے میں بتا رہے ہیں کہ کوئلے سے بجلی کیسے بنتی ہے۔کوئلے کو ایندھن کے طور پر کیسے استعمال کیا جاتا ہے اور کوئلہ بجلی کی پیداوار(بنانے) میں کس طرح شامل ہوتا ہے۔ اس کے بعد آپ سمجھ سکیں گے کہ کوئلے سے بجلی کیسے بنتی ہے۔
کوئلہ ذخیرہ کیا جاتا ہے
– الیکٹرک پاور پلانٹ بہت طویل علاقے میں پھیلا ہوتاہے اور یہ رقبہ تقریباً 3-4 کلومیٹر تک کاہوتاہے۔ اس میں بہت سے یونٹ ہوتےہیں اور ہر یونٹ کا اپنا کام ہوتاہے اور ان یونٹس کے ذریعے بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ اس میں پہلا کام کول اسٹور کا ہے اور یہ کوئلہ اسٹور بھی بڑی تعداد میں ہوتاہے اور ککئی ملین ٹن وئلہ رکھا جاتاہے۔
کوئلہ ایک بڑے یارڈمیں رکھا جاتاہے
کوئلہ یہاں ٹرین(مال گاڑی) کے ذریعےلایا جاتا ہے اور پھر اس کا ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ اس کے بعدا سٹور سے کوئلہ کریشرمشین میں لے جایا جاتا ہے، جہاں اسے کرش کیا (توڑا )جاتا ہے اور بعد میں الگ مشین کے ذریعے پاؤڈر میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔
کوئلے سے بنائی جاتی ہے بھاپ
– اس کے بعد کوئلے کے پاؤڈر کو ایک خاص طریقے سے جلایا جاتا ہے، جس میں آئیر ایش الگ طریقوں سے بن کر الگ ہوجاتی ہے ۔ ہیٹ کے ذریعے پانی کو گرم کرکے بھاپ بنائی جاتی ہے. اس مشین میں پائپوں میں پانی بھرا ہوتاہے اور بھاپ ان پائپوں کے ذریعے بھاپ بنائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کوئلے کی راکھ کا خاص انتظام کیا جاتا ہے، اسے سیمنٹ بنانے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ کچھ دھویں کو فلٹر کر کے ہوا میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔
بھاپ سے چلائی جاتی ہے ٹربائن
کوئلہ جلا کر تیار ہونے والی بھاپ بجلی پیدا کرنے کے عمل میں استعمال ہوتی ہے۔ اس بھاپ کے ذریعے دوسرے یونٹ میں نصب ٹربائن کو چلایا جاتا ہے ۔ اس کے بعد ٹربائن کے ذریعے بجلی بنائی جاتی ہے۔ اگر ہم ٹربائن کی بات کریں تو یہ ایک گول پنکھے کی طرح ہوتی ہے پریشر اسٹیم کے ذریعہ ٹربائن چلایا جاتا ہے ۔ اس کے بعد ٹربائن کے گھومنے سے میگنیٹ سے بجلی بنانے کے اصول کے ذریعہ جنریٹر چلایا جاتا ہےاو اس کے میگن اس کے بعد میگنیٹ کے بیچ بجلی کے تار وغیرہ کے گھومنے سے کر بجلی کی پیدا وارہوتی ہے۔
فیراڈے کے برقی مقناطیسی انڈکشن کے قانون کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اس میں مقناطیسی فیلڈ کے ذریعے ایک تار کو گھما کر بجلی کوپیدا کیا جاتا ہے۔ اس دوران ٹربائن پر خصوصی دباؤ برقرار رہتا ہے، جس کی وجہ سے ٹربائن بہت تیزی سے گھومتی ہے اور اس سے منسلک الٹرنیٹر بھی تیزی سے گھومتا ہے اور بجلی بھی آسانی سے پیدا ہونے لگتی ہے۔
اس کے بعد اس بجلی کو پاور ٹرانسفارمر تک پہنچائی جاتی ہے اور پھر اس کے ذریعے تاروں کے ذریعے ہر علاقہ میں بجلی پہنچائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بھاپ کو دوبارہ پانی میں تبدیل کر کے دوبارہ بھاپ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت، جسے نوبل انعام یافتہ محمد یونس چلا رہے ہیں، نے…
جسٹس گوائی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ریاست کے پاس ان لوگوں کے لیے…
اقوام متحدہ کے ’مستقبل کے لیے سربراہی اجلاس‘ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے یہ…
ریپڈ ریل کو ”نمو بھارت ٹرین“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مسافروں کی…
مہاکمبھ کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 4 جنوری تک 183 ممالک…
دراصل اپنے حکم میں مرکزی حکومت کی جانب سے شہری اور مکانات کی وزارت نے…