قومی

Maharashtra Politics: مہاراشٹر انتخابات میں ہارے ہوئے 20 سے زیادہ امیدوار جائیں گے عدالت،کریں گے یہ خاص اپیل ،مہاوکاس اگھاڑی کی نئی حکمت عملی

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج مہایوتی کے حق میں آنے کے بعد اپوزیشن پارٹیاں اسے ابھی تک قبول نہیں کرپائی ہیں ۔ انتخابی نتائج کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں  اب مزید جارحانہ نظر آ رہی ہیں۔ جانکاری کے مطابق مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈر اس کو لے کر احتجاج کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ریاست میں الیکشن ہارنے والے امیدوار عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔معلومات کے مطابق مہاراشٹر میں 20 سے زیادہ شکست خوردہ امیدواروں نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران وہ وی وی پیٹ کی تحقیقات اور آڈٹ کا مطالبہ کریں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ اپوزیشن لیڈر ای وی ایم کو لے کر مسلسل سوال اٹھا رہے ہیں۔

کانگریس کے مہاراشٹر یونٹ کے سربراہ نانا پٹولے نے ہفتہ (30 نومبر) کو دعویٰ کیا تھاکہ حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج شفافیت کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل پر عوام کے شکوک و شبہات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے فیصلے کو ‘جمہوریت کا قتل’ قرار دیاتھا۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں 23 نومبر کو ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں حکمراں مہایوتی نے زبردست جیت درج کی  تھی اور 288 اسمبلی سیٹوں میں سے 230 جیت کر ریاست میں اپنی مضبوط طاقت برقرار رکھی۔ اس الیکشن میں بی جے پی نے 132 سیٹیں جیتی ہیں، جب کہ شندے  گروپ کی شیوسینا نے 57 سیٹیں جیتی ہیں اور اجیت پوار کی این سی پی نے 41 سیٹیں جیتی ہیں۔ وہیں دوسری جانب  شیو سینا (یو بی ٹی)، جو ایم وی اے کا حصہ ہے، نے 20، کانگریس نے 16 اور شرد پوار کی این سی پی نے 10 سیٹیں جیتیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Satya Nadella: ہندوستان کے پاس ہے فرنٹیئر AI تحقیق کی قیادت کرنے کے لیے ریاضی کا ہنر: ستیہ نڈیلا

مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے بدھ کے روز ہندوستان کے…

27 seconds ago

ہندوستانی مینوفیکچرنگ اور نجی سرمایہ کاری میں ترقی کا امکان: سی آئی آئی کے صدر سنجیو پوری

سنٹرل اسٹیٹسٹکس آفس (سی ایس او) نے 2024-25 کے لیے جی ڈی پی کی شرح…

24 minutes ago

Indian economy expected to grow: اگلے مالی سال 2025-26 میں ہندوستانی معیشت کی شرح نمو 6.8 فیصد رہنے کی توقع: بینک آف بڑودہ

مجموعی طور پر، جب کہ عالمی محاذ پر چیلنجز بدستور برقرار ہیں، توقع ہے کہ…

41 minutes ago

Indian employers plan to outpace: ہندوستانی کمپنیاں مستقبل میں ٹیکنالوجی کو اپنانے میں دوسرے ممالک کو پیچھے چھوڑنے کیلئے تیار

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ والے جغرافیے، جیسے انڈیا اور سب سہارا…

53 minutes ago

Tech jobs to see highest growth: بڑھیں گی روایتی ملازمتیں، لیکن تکنیکی مہارتوں کی سب سے زیادہ مانگ: رپورٹ

روایتی ملازمتیں جیسے کھیت مزدور، ڈیلیوری ڈرائیور، تعمیراتی کارکن، فوڈ پروسیسنگ ورکرز اور سیلز لوگ…

56 minutes ago