نیو یارک شہر کے نئے منتخب میئر زُہران ممدانی نے جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پہلی ملاقات کی۔ یہ ملاقات دنیا بھر کی نظروں کا مرکز بنی کیونکہ دونوں لیڈر اپنے الگ سیاسی نظریات کے حامل ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران ممدانی نے ٹرمپ پر سخت تنقید بھی کی تھی، جس کی وجہ سے یہ ملاقات کافی بحث کا موضوع بن گئی۔
وائرل لمحے
ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے ایک لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک رپورٹر نے ممدانی سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی ٹرمپ کو ’فاشسٹ‘ مانتے ہیں۔ ممدانی جواب دینے لگے تو ٹرمپ نے درمیان میں بولتے ہوئے کہا، ’’ٹھیک ہے، آپ بس ’ہاں‘کہہ دیں، سمجھانے سے آسان ہے۔‘‘ یہ لمحہ کافی وائرل ہوا۔ بعد میں ایک اور رپورٹر نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ آپ کی پارٹی کی لیڈر ایلِس اسٹفنِک ممدانی کو ’جہادی‘کہتی ہیں، اس پر ٹرمپ نے واضح جواب دیا کہ نہیں، میں ایسا نہیں سمجھتا،’’میں نے ایسے شخص سے ملاقات کی ہے جو بہت منطقی ہے۔‘‘
.@POTUS meets with NYC Mayor-elect Zohran Mamdani in the Oval Office: “We’ve just had a great meeting—a really good, very productive meeting. We have one thing in common: we want this city of ours that we love to do very well.” pic.twitter.com/nMVOcYU1RS
— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) November 21, 2025
ٹرمپ کا کہنا
ممدانی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پہلی ملاقات کو ٹرمپ نے ’’بہت اچھا اور نہایت نتیجہ خیز‘‘ بتایا اور ممدانی کی خوب تعریف کی۔ ممدانی کے پاس کھڑے ہو کر ٹرمپ نے کہا، ’’جتنا وہ بہتر کریں گے، میں اتنا ہی خوش ہوں گا۔ ہم میں ایک بات مشترک ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا یہ شہر، جس سے ہم محبت کرتے ہیں، بہت اچھا کرے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
