Bharat Express DD Free Dish

Sunita Williams’ return from space: ہند نژاد امریکی خلاباز سنیتا ولمیز کو خلا سے واپس لانے کے لیے جانے والا خلائی جہاز تکنیکی خرابی کے سبب نہیں ہو سکا لانچ، آج شام پھر کی جائے گی کوشش

سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور گذشتہ 9 ماہ سے خلا میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان دونوں کی واپسی کے لیے امریکی خلائی ادارے ناسا ایک کریو-10 نامی خلائی جہاز روانہ کرنے والا تھا تاہم یہ خلائی جہاز کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر لانچ نہیں ہو سکا۔

سنیتا ولیمز اور بُچ ولمور۔ (فائل فوٹو)

ہند نژاد امریکی خلاباز سنیتا ولیمز اور امریکی خلاباز بُچ ولمور کی خلا سے زمین پر واپسی کی امیدیں ایک بار پھر ڈانواڈول ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ سنیتا ولیمز اور بُچ ولمور گذشتہ 9 ماہ سے خلا میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان دونوں کی واپسی کے لیے امریکی خلائی ادارے ناسا ایک کریو-10 نامی خلائی جہاز روانہ کرنے والا تھا۔ تاہم یہ خلائی جہاز کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر لانچ نہیں ہو سکا۔ اطلاعات کے مطابق کریو-10 کی لانچنگ کو ہائیڈرولک سسٹم میں در آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث ملتوی کرنا پڑا ہے۔

کریو-9 سے خلا میں گئے تھے ولیمز اور ولمور

واضح رہے کہ ہند نژاد خلاباز سنیتا ولیمز اور بُچ ولمور ناسا کے ہی ایک مشن کے لیے کریو-9 میں خلا کی طرف گئے تھے۔ ان دونوں کی واپسی کے لیے کریو-10 بہت اہم ہے، کیوں کہ اس کا مقصد کریو-9 کی جگہ لینا ہے۔ ناسا نے پہلے کہا تھا کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کریو-9 کی واپسی اسی وقت ممکن ہے جب کریو-10 کو خلا میں بھیجا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود سنیتا اور ولمور کی واپسی پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انھوں نے اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کو انھیں واپس لانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

آج شام میں دوبارہ ہوگی لانچ کی کوشش

ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ بائیڈن نے سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کو خلا میں بےیار و مددگار چھوڑ دیا ہے، لیکن میں نے اس سلسلے میں ایلون مسک سے بات چیت کی ہے اور وہ بھی ان کی واپسی کی کوشش پر رضامند ہے۔ وہیں اسپیس ایکس نے ٹرمپ کی جانب سے ذمہ داری دیے جانے کے بعد اس سمت میں کام کرنا شروع کردیا۔ ان دونوں کو واپس لانے والے اس جہاز کو اب آج شام 7.26 کے قریب لانچ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read