Bharat Express DD Free Dish

Terrible road accident in Mexico, 21 people killed: میکسیکو میں خوفناک سڑک حادثہ، 21 افراد کی موت، کئی زخمی

حادثے کا ایک خوفناک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس میں میکسیکو ہائی وے پر کالے دھوئیں کا غبار نظر آ رہا ہے۔ ہر طرف دھواں ہی دھواں ہے، سڑکوں پر گاڑیوں کا ملبہ ہے اور خون سے لت پت لوگ سڑک پر پڑے ہوئے ہیں۔

میکسیکو کے وسط مشرقی ریاست پُوایبلا میں ریاستوں کو جوڑنے والے ہائی وے پر بڑا سڑک حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں تقریباً 21 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی افسروں نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ پوایبلا کے داخلی وزیر سیموئل ایگوئلر نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ حادثہ تین گاڑیوں سے جڑا ہے اور اس کی وجہ سے کئی دیگر لوگوں کو بھی چوٹیں آئی ہیں، جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ حادثہ بدھ کی صبح کوآکنولاپلن-اوکاسکا شاہراہ کے کلومیٹر 31 پر پیش آیا۔

ٹرک نے مخالف لین میں جانے سے پہلے گاڑی کو اوور ٹیک کیا

مقامی میڈیا نے بتایا کہ گاڑیوں کے درمیان شدید ٹکر اس وقت ہوئی جب ایک ٹرک نے مخالف لین میں جانے سے پہلے ایک دیگر گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اور پھر ایک بس کو ٹکر مار دی، پھر ایک ٹرانسپورٹ وَین سے ٹکرا گیا۔ ٹکر کے بعد ٹرک ایک گڈھے میں جا گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے بعد موقع پر افرا تفری مچ گئی۔ زخمی لوگ سڑک پر گرے پڑے نظر آئے، وہیں گاڑیوں کا ملبہ بھی سڑک پر بکھرا ہوا تھا۔

شدید آگ سے ہر طرف دھواں ہی دھواں نظر آیا

حادثے کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جو کافی خوفناک ہے۔ میکسیکو ہائی وے پر کالے دھوئیں کا غبار نظر آ رہا ہے۔ ٹرک میں شدید آگ سے ہر طرف دھواں ہی دھواں نظر آ رہا ہے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کا ملبہ پڑا ہے۔ خون سے لت پت لوگ سڑک پر پڑے ہوئے ہیں۔ چیخ و پکار کی آواز سنائی دے رہی ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پہنچی ایمبولنس اور دیگر ہنگامی خدمات راحت و بچاؤ کام میں لگی ہوئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read