Bharat Express

Russia’s missile attack on Ukraine city of Lviv: یوکرین کے مغربی شہر  لیوو پر روسی میزائل حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 36 کے قریب زخمی

کوجٹسکی نے بتایا کہ سات زندہ بچ جانے والوں کو ملبے سے نکالا گیا اور کل 14 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ختم ہونے والی ہے روس یوکرین کی جنگ !

Russia’s missile attack on Ukraine city of Lviv: یوکرین کے مغربی شہر  لیوو پر روسی میزائل حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 36 کے قریب زخمی ہوگئے۔حکام نے کہا کہ یہ گزشتہ سال یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے  لیوو کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہے۔

حکام کے مطابق ہنگامی کارکنوں نے ڈاگ سکواڈ کے ساتھ ملبہ ہٹایا اور جمعرات کی رات کروز میزائل حملے سے تباہ ہونے والی عمارت سے لوگوں کو باہر نکالا۔

  انہوں نے بتایا کہ حملے میں عمارت کی چھت اور اوپر کی دو منزلیں گر گئیں۔ جس سے کم از کم 36 افراد زخمی ہوئے۔

   لیوو کے صوبائی گورنر میکسم کوجٹسکی نے کہا کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں سب سے کم عمر ایک 21 سالہ مرد اور سب سے بڑی عمر کی 95 سالہ خاتون تھی۔

  کوجٹسکی نے کہا کہ “یہ خاتون دوسری جنگ عظیم میں بحفاظت بچ گئی، لیکن بدقسمتی سے وہ یوکرین پر روس کے حملے سے نہیں بچ سکی”۔
یہ بھی پڑھیں: کھیت سے چرا لے گئے ڈھائی لاکھ کے ٹماٹر، خواتین کسان کا ہوگیا برا حال، جانچ میں مصروف ہوئی پولیس

 لیوو کے میئر اینڈری سدوائی نے کہا کہ جمعرات کو دیر گئے خاتون کی لاش کو نکالا گیا، جس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی۔

کوجٹسکی نے بتایا کہ سات زندہ بچ جانے والوں کو ملبے سے نکالا گیا اور کل 14 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔  حملے میں تقریباً 60 اپارٹمنٹس اور 50 کاروں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے دو روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

یوکرین میں امریکی سفیر بریجٹ برنک نے ان حملوں کو ’سفاکانہ‘ قرار دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، “روس شہری علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے بار بار حملے کررہا ہے، جو کہ انتہائی خوفناک ہے۔”  یوکرین کی وزارت داخلہ نے کہا کہ 64 افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔ صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ‘دشمن کو منہ توڑ جواب’ دینے کا وعدہ کیا۔

بھارت ایکسپریس