Bharat Express DD Free Dish

Mexico Plane Crash: میکسیکو میں طیارہ حادثہ، ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران عمار ت سے ٹکرا کر تباہ، سات افراد ہلاک

ابتدائی معلومات کے مطابق طیارہ ایک فٹ بال گراؤنڈ پر لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم قریب ہی موجود ایک عمارت کی لوہے کی چھت سے ٹکرا گیا، جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور شعلے آس پاس کے علاقوں تک پھیل گئے۔

پیر کے روز میکسیکو میں ایک چھوٹا نجی طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ سان ماتیو ایٹینکو میں پیش آیا جو ٹولوکا ایئرپورٹ سے تقریباً پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک صنعتی علاقہ ہے اور میکسیکو سٹی سے لگ بھگ پچاس کلو میٹر مغرب میں واقع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارے نے اکاپولکو سے پرواز بھری تھی۔حادثے کے فوراً بعد طیارے میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ شہری تحفظ کے رابطہ کار ایڈرین ہرنانڈیز کے مطابق طیارے میں 8مسافر اور عملے کے 2 ارکان سوار تھے۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود جائے حادثہ سے صرف سات لاشیں ہی برآمد کی جا سکیں۔اطلاعات کے مطابق طیارہ قریبی فٹ بال کے میدان پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔ لینڈنگ کے دوران یہ قریبی کمرشل عمارت کی دھات کی چھت سے ٹکرا گیا۔ دھماکے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور ارد گرد کے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ سان ماتیو ایٹینکو کی میئر اینا مونیز نے بتایا کہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے قریبی علاقوں سے تقریباً ایک سو تیس افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے انتظامیہ نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ ایمرجنسی لینڈنگ کی نوبت کیوں آئی اور حادثہ کن وجوہات کی بنا پر پیش آیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read